اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 155 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 155

155 اور کافی دن قادیان میں قیام کیا۔" آپ محکمہ ڈاک میں سب پوسٹ ماسٹر تھے آخر پر بمقام بھوانی ضلع حصار معین تھے۔جون یا جولائی ۱۹۲۲ء بعمر قریباً ۳۷ سال حرکت قلب بند ہو جانے سے اچانک وفات پائی۔اللَّهُمَ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ ، آمین۔آپ نہایت صالح۔نمازی اور پرہیز گار تھے۔تبلیغ کا خاص جوش رکھتے تھے طبیعت حساس تھی۔اور دانش مند تھی۔چہرہ ہر وقت متبسم رہتا تھا۔سلسلہ احمدیہ سے شدید محبت رکھتے تھے۔سلسلہ کے تمام اخبارات ورسائل کے با قاعدہ خریدار تھے اور ان کا مطالعہ کرتے تھے۔مالی قربانی میں بھی پیش پیش تھے۔احمد یہ مدرسہ کر یام کیلئے آپ نے ایک دفعه از خود گھڑیال اور ٹاٹ خرید کر دئیے۔اور اس مدرسہ میں بچوں کے لئے کوئی نہ کوئی تحفہ لاتے رہتے تھے۔* آپ کا نام بیعت کنندگان کی فہرست مندرجه البدر مورخه ۱۹اکتو بر ۱۹۰۳ء میں تمیں افراد کر یام میں طفیل محمد صاحب مرقوم ہے جیسا کہ زیر عنوان صحابہ کرام سکنہ موضع کر یام میں تفصیلاً مرقوم ہے۔یہ بیعت خط کے ذریعہ ہوئی ہوگی۔اور یہ سوانح چوہدری احمد علی صاحب آپ کے بھتیجے سے حاصل ہوئے ہیں۔بقیہ حاشیہ صفحہ سابقہ۔شجرہ درج ذیل ہے۔طفیل محمد مرحوم (صحابی) عبد اللطیف امتہ اللطیف ی (اہلیہ احمد علی) چوہدری برکت علی مرحوم ولد محمد بخش۔(صحابی) محمد علی مرحوم عدالت خاں شوکت علی امت ال (صحابی) احمد علی ٭ صاحب رحمت اللہ (ملازم ملٹری اکاونٹس کراچی) (اہلیہ یار محمد غیر احمدی) عبدالغفار