اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 148 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 148

148 چوہدری برکت علی صاحب:۔چوہدری برکت علی صاحب کو حضرت مسیح موعود کی زیارت کی توفیق بھی ملی بہت نیک خصلت اور خدا ترس انسان تھے۔۱۹۳۷ء میں وفات پا کر موضع کریام میں دفن ہوئے۔اللَّهُمَّ اغْفِرُ لَهُ وَارُحَمُهُ۔آمين۔چوہدری نعمت خانصاحب ولادت تعلیم۔ذریعہ معاش :۔محترم چوہدری نعمت خانصاحب ۱۸۸۶ ء میں بموضع کر یام پیدا ہوئے۔آپ نے مڈل تک تعلیم پائی لیکن عربی زبان سے خاص لگاؤ تھا۔بقیہ حاشیہ:۔میں صفحہ ۳۰۴ پر موجود ہے:۔دارے خاں صاحب، اہلیہ دارے خانصاحب، مسماۃ محمد جان صاحبہ، نواب بیگم صاحبہ، برکت علی صاحب۔عطا محمد صاحب، غلام جیلانی صاحب ، نتھو خانصاحب حسن محمد صاحب، اہلیہ تقو خانصاحب ہمسماۃ امت ال۔ان افراد کے مختصر حالات ذیل میں درج ہیں۔( یہ یادر ہے کہ البدر والی بیعت بذریعہ خط تھی۔جیسا کہ صحابہ کرام سکنہ موضع کریام“ کے عنوان کے تحت تفصیل دی گئی ہے:۔(۲۱) دارے خانصاحب اور ان کی اہلیہ صاحبہ کا ذکر اوپر ہو چکا ہے۔محمد جان بیگم صاحبہ کا ذکر ان کے خاوند حضرت حاجی غلام احمد صاحب سکنہ کریام کے حالات میں کیا گیا ہے۔(۳) نواب بیگم صاحبہ۔آپ موضوع کا ٹھ گڑھ میں مسمی محمد نواز خاں سے بیاہی گئیں۔اور چارلڑ کے پیدا ہوئے۔۱۹۳۶ ء میں بعمر ۴۵ سال وفات پائی۔اور کا ٹھ گڑھ میں مدفون ہوئیں۔(۴) چوہدری برکت صاحب (صحابی کے حالات متن میں درج ہیں ) (۵) چوہدری عطا محمد صاحب ( وفات ۱۹۱۱ء بحالت ایمان ) حضرت مسیح موعود کی زیارت کرنے کا علم نہیں۔آپ اس چھوٹی سی عمر میں بہت نیک اعمال بجالائے جوانی کے عالم میں بعمر ہیں سال وفات پائی نماز روزہ کے بہت سختی سے پابند تھے۔خدا ترس اور پرہیز گار تھے۔تقویٰ کے باعث اس قدر محتاط تھے کہ کسی کے گھر کی پکی ہوئی سبزی نہ کھاتے مبادا وہ کسی غیر کے کھیت سے بلا اجازت تو ڑ لایا ہو۔کیونکہ دیہات میں احتیاط نہیں کی جاتی اور اسے ناجائز نہیں سمجھا جاتا۔(1) چوہدری غلام جیلانی صاحب۔حضرت مسیح موعود کی زیارت نہیں کر سکے ۱۹۱۳ء میں کو ٹھے سے گر کر عمر چھپیں سال وفات پائی۔آخر وقت تک احمدیت سے وابستہ رہے۔(۸۷) چوہدری حسن محمد صاحب مقیم چک ۸۸ ج ب تحصیل و ضلع لائلپور ) بیان کرتے ہیں کہ میں نے اور میری والدہ رحمی صاحبہ نے تحریری بیعت کی تھی۔حضرت مسیح موعود کی زیارت نہیں کی والد صاحب چوہدری نتھو خان صاحب کے متعلق یقینی طور پر معلوم نہیں کہ حضور کی زیارت کی تھی یا نہیں۔بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر :-