اصحاب احمد (جلد 10) — Page xv
vi زمانہ کے مامور ومرسل کو بہت قریب سے دیکھا۔اور اس پاک انسان کے قرب سے دل کی پاکیزگی حاصل کی ، ایک ایک کر کے ہم سے رخصت ہوتے جارہے ہیں۔ایسے وقت میں اس امر کی شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ ان بزرگان سلسلہ کے حالات و واقعات قلمبند کر لئے جائیں۔تا بعد میں آنے والے یہ دیکھ سکیں کہ مسیح زمان کی مسیحائی نے ان میں دین کے لئے فدائیت، اسلام کے لئے قربانی اور حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کس قدر تڑپ پیدا کر دی تھی۔ایسی تڑپ جو ان کی ہر حرکت وسکون سے عیاں تھی۔اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد کی تعمیل میں کہ:۔تم اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کرو اور بالکل ایک نئے انسان بن جاؤ۔“ انہوں نے اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کر لی تھی۔اور وہ خدا کے فضل سے ”نئے انسان بن چکے تھے۔ایسے بزرگوں کے حالات کے مطالعہ سے بعد میں آنے والے اصحاب کے دل میں بھی یہ خواہش پیدا ہوگی کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلیں۔اور یکسر نئے انسان بن جائیں۔مجھے یہ دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی کہ سلسلہ کے ایک مخلص خادم مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے درویش قادیان نے جو مالی مشکلات کے باوجود ایک عرصہ سے صحابہ کرام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات جمع کر کے شائع کر رہے ہیں۔اصحاب احمد کے نام سے کتب کا سلسلہ جاری کئے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی ہمت اور اخلاص میں برکت دے اور وہ جس عزم کو لے کر کھڑے ہوئے ہیں اس میں انہیں کامیاب فرمائے۔آمین۔میں احباب سلسلہ سے گذارش کروں گا کہ ” اصحاب احمد کی کثرت کے ساتھ خریداری قبول فرما دیں اور کوئی احمدی گھرانہ ایسا نہ ہونا چاہئے جہاں تصنیفات اصحاب احمد نہ پہنچیں۔اور جس کے نو جوان اور بچے اس کے مطالعہ سے محروم رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ( جو آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ کے مصداق تھے ) کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس طرح کہ ہم بھی اپنے اندر محض اس کے فضل سے نیک تبدیلی پیدا کر کے بالکل نئے انسان بن جائیں۔آمین۔(الفضل ۵/۶۱-۲۱)