اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 111 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 111

111 بہت صاف تھے ہمسفر ساتھی کو سفر کے اخراجات کا حساب باصرار ادا کر کے حساب بیباق کرتے۔دوسروں کے جذبات کا احترام : آپ دوسروں کے جذبات کا بہت احترام کرتے تھے ایک غیر احمدی نے گڑشکر کا شربت پیش کیا۔آپ نے دو گلاس پی لئے۔لیکن آپ کے ساتھی نے نہ پیا۔وہاں سے روانہ ہو کر آپ نے اپنے ساتھی کو سمجھایا کہ آپ نے شربت اس لئے نہ پیا کہ گڑشکر کا تھا۔یہ اچھا نہیں کیا۔پیش کرنے والے کے اخلاص و محبت کو دیکھنا چاہئے تھا اسی لئے میں نے دو گلاس پی لئے تا کہ اس کی دل شکنی نہ ہو بلکہ حوصلہ افزائی ہو۔تاثرات چوہدری غلام جیلانی خانصاحب -- اخویم چوہدری غلام جیلانی خانصاحب اسی علاقہ کے ہیں۔اور اس وقت لائل پور شہر میں اقامت پذیر ہیں۔آپ کا تعلق و تعارف حضرت حاجی صاحب سے ۱۹۲۰ء سے شروع ہوا۔آپ حاجی صاحب کی تبلیغ سے ۱۹۲۲ء میں احمدیت سے منسلک ہو گئے۔اور پھر آپ کی وفات تک چوہدری صاحب کے مراسم نیاز مندانہ اور دوستانہ قائم رہے۔گویا آپ کے تاثرات قریباً چوتھائی صدی کے طویل تجربہ پر مبنی ہیں۔آپ بیان کرتے ہیں کہ :۔حضرت حاجی صاحب لین دین کے معاملات میں نہایت محتاط تھے اور ہر ایک سے معاملہ صاف رکھتے تھے۔ایک دفعہ حاجی صاحب کو دو تین صد روپیہ قرض کی ضرورت تھی۔میں روپیہ لے کر حاضر ہوا۔باوجود میرے انکار کے آپ نے فوراً ایک ورق پر رسیدی ٹکٹ لگا کر مجھے پر ونوٹ لکھ دیا۔اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ جب لین دین کرو تو تحریر میں لے آیا کرو۔اسی طرح ایک دفعہ مجھے ضرورت پیش آئی آپ کے پاس موضع کریام پہنچا۔آپ نے قرض دیا۔اور ساتھ ہی کا غذا اور رسیدی ٹکٹ دے کر مجھ سے پر ونوٹ لکھوالیا۔ایک دفعہ آپ گاؤں واپس جارہے تھے کہ میرے پاس ڈاکخانہ نواں شہر میں (جہاں میں ملازم تھا ) تشریف لائے اور فرمایا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی۔میں فلاں سے ( جو وہاں سب بھی میں ملازم تھے ) پانچ روپے یہ کہہ کر لے آیا کہ کل واپس کر دونگا اب یاد آیا کہ کل تو جمعہ ہے اس لئے کل تو نہیں آسکتا اس لئے آپ میری طرف سے کل ان کو پانچ روپے دیدیں تا کہ وعدہ خلافی نہ ہو۔میں نے کہا کہ وہ تو اپنا آدمی ہے اس میں کیا مضائقہ ہے آپ جب چاہیں ادائیگی کر دیں لیکن آپ نے وعدہ خلافی کو نا پسند کیا۔اور آپ کی تاکید کے مطابق میں نے ادائیگی کر دی۔متعدد بار ایسا ہوا کہ قادیان میں یا نواں شہر میں کسی دکان پر ہم نے اکٹھی چائے یا سوڈا پیا۔اور میں نے رقم ادا کر دی تو آپ باصرارا اپنے حصہ کی