اصحاب احمد (جلد 10) — Page xii
iii استفادہ کا موقع ملتا ہے۔اور آپ اس بارہ میں میری پوری امداد فر ماتے ہیں۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ۔آمین ثم آمین یسے تذکروں کی ضرورت:۔صحابہ کرام کے تذکروں کی جس قدرضرورت محسوس کی جارہی ہے ہر ایک پر ظاہر ہے اور صحابہ کی تعداد کے کم ہونے کے ساتھ ان کی ضرورت اور اہمیت کا احساس تیز تر ہورہا ہے۔چند دن قبل حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب کے سانحہ ارتحال جیسے قومی صدمہ سے اس احساس کا شدید ہونا طبعی امر تھا۔اللہ تعالیٰ ان بزرگوں کو تا در صیح وسلامت رکھے تاہم ان کے فیوض سے متمتع ہوسکیں۔ایسے تذکروں کی تکمیل کے لئے بہت ہی جانفشانی ، عرقریزی اور محنت درکار ہے لیکن ان سے زیادہ دقت ان کے خریدار تلاش کرنے اور ان کی طباعت وغیرہ کے لئے اخرجات مہیا کرنے میں ہوتی ہے اور اس کی طرف بہت توجہ دینی پڑتی ہے۔احباب اس امر کا جائزہ اس بات سے لے سکتے ہیں کہ جلد نہم جو حضرت بھائی عبدالرحمان صاحب قادیانی جیسے جلیل القدر صحابی کے نہایت ہی ایمان افروز سوانح پر مشتمل ہے۔اس کو زیور طبع سے مزین ہوئے تین ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن ابھی تک صرف دوصد جلدوں کی قیمت وصول ہوئی ہے اور نئی جلد کی طباعت کے اخراجات فکرمندی کا موجب ہورہے ہیں۔طریق اعانت :۔اس سلسلہ تالیفات کے لئے پانچصد مستقل خرید ارل جائیں تو ایک گونہ اطمینان کی صورت پیدا ہوسکتی ہے۔سو اس بارہ میں تین تجاویز ہیں۔تا اپنے حال کے مطابق کرم فرما دوست توجہ فرما ئیں۔جو دوست توفیق رکھتے ہوں وہ ذیل کے طریق پر پیشگی قیمت دے کر مدد کر سکتے ہیں۔اس طرح کچھ عرصہ کے لئے۔(۱) صاحب توفیق احباب یک صد روپیہ عنایت کریں سابقہ اور آئندہ کل تھیں جلد میں ان کو دی جائیں گی۔(۲) جو دوست پچاس روپیہ دے سکیں ان کو پندرہ جلد میں دی جائیں گی۔(۳) جو دوست دونوں بالاطریقوں پر اعانت نہ کر سکیں۔وہ اپنا نام مستقل خریداروں میں لکھوادیں۔تاجب کتاب طبع ہونے والی ہو۔ان کو اطلاع دے کر قیمت و خرچ ڈاک کا مطالبہ کیا جایا کرے۔کاش کسی کو توفیق ملے کہ وہ میرا کفیل ہو کر مجھے کلیتہ اس کام کے لئے فارغ کرا سکے۔