اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page xiii of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page xiii

iv نئے سال کا پروگرام :۔۱۹۶۲ء ک خاکسار کا ذیل کا پروگرام ہےاور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل سے میں اسے پورا کر سکوں گا۔اس پروگرام کا ذکر کرنے کی اس لئے بھی ضرورت ہے تا احباب اپنی ذمہ داریوں کا اندازہ کر سکیں۔(۱) متعد دقدیم صحابہ کے سوانح پر مشتمل ایک جلد۔(۲) کم و بیش ایک سو صحابہ کے مختصر سوانح پر مشتمل ایک جلد۔(۳) ایک جلد مشتمل بر سوانح حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب۔(۴) ایک جلد بابت سوانح حضرت نواب محمدعبداللہ خان صاحب (بشرطیکہ ان کی اولا داس کی طباعت کے اخرجات کا انتظام کر سکے۔جیسا کہ ان کا وعدہ ہے اور انہوں نے خود مجھے تحریک کی ہے کہ اس کام کی تکمیل (۵) سفر یورپ (۱۹۲۴ء ) حصہ دوم (۶ تا ۸ ) بعض اور کتب بھی زیر تجویز ہیں۔میں ان سب کی تیاری کر رہا ہوں۔بلکہ ان میں سے ایک کتاب مکمل ہو چکی ہے صرف چند دن کی مزید کروں) محنت اس کے لئے درکار ہے۔بالا خر میں احباب کی خدمت میں دعاؤں سے امداد کی درخواست کرتا ہوں۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلَيُّ الْعَظِيمُ۔هَوَ نَعُمُ الْمَوْلَى وَ نِعْمُ الْنَصِيرُ۔عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَ إِلَيْةِ أُنِيبُ۔۸ اکتوبر ۱۹۶۱ء خاکسار صلاح الدین ملک ایم۔اے وسطی کمرہ۔بالاخانہ ممبر و آڈیٹر ہر سہ انجمن ہائے (صدرانجمن احمدیہ) قصر خلافت۔قادیان انجمن تحریک جدید وانجمن تحریک وقف جدید - قادیان