اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 84 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 84

84 * پہلی دفعہ جب بیعت کے لئے آئے جیسا کہ ) اوپر ذکر ہوا۔میرا ساتھی چوہدری بشارت علی خاں ایک ہفتہ قیام دارالامان کے بعد واپس ملازمت پر چلا گیا۔اور خاکسار دو ہفتہ سے زیادہ حضور کے کلمات طیبات اور مولوی صاحب کے درس قرآن کریم اور حضور کے ساتھ جا کر نمازیں پڑھ کر کر یام واپس ہوا۔بقیہ صفحہ سابقہ۔ہوگی جب تک بیعت کا اقرار عملی طور پر نہ ہو بیعت کچھ چیز نہیں ہے جس طرح سے ایک انسان کے آگے تم بہت سی باتیں زبان سے کر دیگر عملی طور پر کچھ بھی نہ کرو تو وہ خوش نہ ہو گا۔اسی طرح معاملہ خدا کا ہے وہ سب غیرتمندوں سے زیادہ غیرت مند ہے۔کیا یہ ہوسکتا ہے کہ ایک تو تم اسکی اطاعت کرو پھر ادھر اس کے دشمنوں کی بھی اطاعت کرو۔اس کا نام تو نفاق ہے۔انسان کو چاہئے کہ اس مرحلہ میں زید و بکر کی پرواہ نہ کرے۔مرتے دم تک اس پر قائم رہو۔بدی کی دو قسمیں ہیں۔ایک خدا کے ساتھ شرک کرنا اس کی عظمت کو نہ جاننا۔اس کی عبادت اور اطاعت میں کسل نہ کرنا۔دوسری یہ کہ اس کے بندوں پر شفقت نہ کرنی۔ان کے حقوق ادا نہ کرنے اب چاہیئے کہ دونوں قسموں کی خرابی نہ کرو۔خدا کی اطاعت پر قائم رہو۔جو عہد تم نے بیعت میں کیا ہے اس پر قائم رہو۔خدا کے بندوں کو تکلیف نہ دو قرآن کو بہت غور سے پڑھو۔اس پر عمل کرو۔ہر ایک قسم کے ٹھٹھے اور بیہودہ باتوں اور مشرکانہ مجلسوں سے بچو۔پانچوں وقت نماز کو قائم رکھو۔غرضیکہ کوئی ایس حکم الہی نہ ہو جس تم نال دو۔بدن کو بھی صاف رکھو اور دل کو ہر ایک قسم کے بے جا کیئے بغض حسد سے پاک کرو۔یہ باتیں ہیں جو خدا تم سے چاہتا ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ کبھی کبھی آتے رہو۔جب تک خدا نہ چاہے کوئی آدمی بھی نہیں چاہتا۔نیکی کی توفیق وہی دیتا ہے۔دو عمل ضرور خیال رکھو۔ایک دعاد وسرے ہم سے ملتے رہنا تا کہ تعلق بڑھے اور ہماری دعا کا اثر ہو۔ابتلاء سے کوئی خالی نہیں رہتا۔جب سے یہ سلسلہ انبیاء اور رسل کا چلا آرہا ہے جس نے حق کو قبول کیا ہے اس کی ضرور آزمائش ہوتی ہے۔اسی طرح یہ جماعت بھی خالی نہ رہے گی۔گردو نواح کے مولوی کوشش کریں گے کہ تم اس راہ سے ہٹ جاؤ۔تم کو کفر کے فتوے دیویں گے۔لیکن یہ سب کچھ پہلے ہی سے اسی طرح ہوتا چلا آیا ہے۔لیکن اس کی پرواہ نہ کرنی چاہئے۔جوانمردی سے اس کا مقابلہ کرو۔پھر بیعت کنندگان نے منکرین کے ساتھ نماز پڑھنے کو پوچھا۔حضرت نے فرمایا کہ ان لوگوں کے ساتھ ہرگز نہ پڑھو۔اکیلے پڑھ لو۔جو ایک ہوگا وہ جلد دیکھے گا کہ ایک اور اس کے ساتھ ہو گیا ہے ثابت قدمی دکھاؤ۔ثابت قدمی میں ایک کشش ہوتی ہے۔اگر کوئی جماعت کا نہ ہو تو نمازا کیلے پڑھو۔مگر جو اس سلسلہ میں نہیں اس کے ساتھ ہرگز نہ پڑھو ہرگز نہ پڑھو۔جو ہمیں زبان سے برا نہیں کہتا وہ عملی طور سے کہتا ہے کہ حق کو قبول نہیں کرتا۔ہاں ہر ایک کو سمجھاتے رہو۔خدا کسی نہ کسی کو ضرور کھینچ لیوے گا۔جو شخص نیک نظر آوے سلام وعلیک اس سے رکھو لیکن اگر وہ شرارت کرے تو پھر یہ بھی ترک کر دو۔(22)