اصحاب احمد (جلد 10) — Page 462
462 نہیں۔اس لئے بخوف طوالت میں دعا کے ساتھ ختم کرتا ہوں کہ خداوند کریم ورحیم محض اپنے فضل سے حضور کو دائمی تندرستی اور لمبی عمر عطا فرمائے کہ اسلامی انتہائی ترقی اور شوکت اور عظمت حضور کے دست مبارک سے ہو۔آمین۔اور درخواست کرتا ہوں کہ حضور میرے واسطے) اور میرے خاندان کے واسطے بہودی اور (فلاح) دارین کے لئے دعا فرماویں۔والسلام گذرائیند ہ عاجز دعا گو اور طالب دعا خاکسار حبیب الرحمن عفی اللہ عنہ احمدی حاجی پور- ریاست کپورتھلہ۔* انفاق فی سبیل اللہ اللہ تعالیٰ نے حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب کو ابتداء سے سلسلہ احمدیہ کی ممتاز مالی خدمات کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔آپ احباب کو بھی اس کی تلقین فرماتے تھے۔یہاں اختصار ا اور بعد میں بعض کا تفصیلاً ذکر کیا جاتا ہے۔☆ (۱و۲) یورپ اور امریکہ میں اشاعت اسلام کے لئے ۱۸۹۱ء اور ۱۸۹۲ء میں پیشکش۔(ازالہ اوہام و آئینہ کمالات اسلام ) (۳) ایک اہم ضرورت کے لئے جالندھر میں معقول رقم پیش کرنا۔(۱۸۹۲ء میں ) (۴) حضرت اقدس کی دس کتب مفت تقسیم کرنا ( جنوری ۱۸۹۲ء میں ) (۵) خریداری ترجمۃ القرآن (۱۹۰۰ء میں ) (1) چندہ تعمیر منارة اصبح میں شرکت ( ۷ و ۸) اعانت مدرسہ تعلیم الاسلام ( ۱۹۰۰ و ۱۹۰ء میں ) (۹) چندہ مساکین فنڈ میں شمولیت (۱۹۰۱ء میں ) (۱۰) اجراء رسائل سلسلہ مستحقین کے لئے (۱۹۰۶ ء میں ) الحکم ۷ ستمبر ۱۹۲۴ء ( صفحه ۸،۵) زیر عنوان ”ایڈریس بحضور حضرت اقدس فضل عمر مصلح موعود حضرت مرزا بشر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ مسیح الموعود ایدہ اللہ بصرہ بموقعہ مراجعت از سفر مصر ، دمشق ، بیت المقدس ،لنڈن وغیرہ بر وقت گزر بمقام شیشن چھاؤنی جالندھر“