اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 364 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 364

364 علمائے اسلام کو دعوت مقابلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے والے اور دیگر مسلمانانِ لدھیانہ وغیرہ ایک سو چھ افراد نے ۲۳ /اگست ۱۸۹۱ء کوعلماء و بزرگان اسلام مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی اور سید محمد نذیرحسین صاحب دہلوی وغیرہ کو ایک اشتہار کے ذریعہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام سے مقابلہ کرنے کی دعوت دی اور یہ لکھا کہ مرزا صاحب مدعی ہیں کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام وفات پاچکے ہیں اور جس مسیح کے روحانی طور پر ظہور کی خبر قرآن مجید و احادیث صحیحہ میں دی گئی تھی ، وہ مسیح موعود وہ خود ہیں۔اور آپ نے اپنے دعوی کی تائید میں تین کتب ازالہ اوہام فتح اسلام اور توضیح مرام تصنیف کی ہیں اور آپ کا سلسلہ روز بروز ترقی پذیر ہے۔اور چودہ تبحر علماء ان کی جماعت میں داخل ہو چکے ہیں۔طالبانِ حق متحیر ہیں کہ ایک طرف مرزا صاحب کی جماعت بڑھتی جا رہی ہے۔اور دوسری طرف مشاہیر علماء اورا کا بر صوفیاء کنارہ کش ہیں اور اگر مولویوں میں سے کوئی بحث کرنے کے لئے آتا بھی ہے تو مغلوب ہو کر ایک طور سے ان کے سلسلہ کی تائید کی صورت پیدا کر دیتا ہے۔جیسے پنجاب کے مشہور عالم مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی بحث میں کمزوری اور گریز کو دیکھ کر اور بھی کئی افراد مرزا صاحب کی جماعت میں داخل ہوئے ہیں۔ایک بڑی خجالت کی بات یہ ہوئی ہے کہ مرزا صاحب نے تصفیہ کے لئے ایک روحانی طریق بھی پیش کیا بقیه حاشیه موجود تھے۔(رسالہ نوراحمد نمبر اصفحه ۱۴) اشتہار مورخه ۲۳ را گست ۱۸۱۹ء کے ذریعہ احباب ، لدھیانہ وغیرہ نے علماء کو حضرت اقدس سے مقابلہ کی دعوت دی تھی ان داعیان میں اکاون نمبر پر آپ کا اسم گرامی یوں درج ہے۔مولوی عبد الغنی عرف غلام نبی خوشابی تبلیغ رسالت جلد دوم - صفحه ۶۵ حاشیہ ومکتوبات احمدیہ جلد ششم حصہ اول صفحه ۲۱) حضرت اقدس کی تصنیف انجام آتھم میں جس کے آخر پر تاریخ تصنیف ۲۲ جنوری ۱۸۹۷ء رقم ہے تین سو تیرہ خاص صحابہ کرام کی فہرست میں آپ کا نام یوں موجود ہے۔”مولوی غلام نبی صاحب مرحوم خوشاب شاہ پور گویا مولوی صاحب کی وفات ۲۳ اگست ۱۸۹۱ء اور جنوری ۱۸۹۷ء کے درمیانی عرصہ میں واقع ہوئی تھی معین تاریخ کا علم نہیں ہوسکا۔