اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 363 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 363

363 صاحب نے رخصت کی درخواست دے دی جو منظور ہوگئی۔اور مولوی صاحب کو بہت روز تک حضرت اقدس کی خدمت میں رہنے اور فیض صحبت حاصل کرنے کا موقع ملا۔* حضرت اقدس نے ازالہ اوہام میں ان مخلصوں کے اسماء درج فرمائے ہیں، جنہوں نے حتی الوسع آپ کے دینی کاموں میں مدددی یا جن پر مدد کی امید تھی یا جن کو اسباب میسر آنے پر حضور طیار دیکھتے تھے (جس کی تفصیل دوسری جگہ تحریر ہوئی ہے۔) اور حضور نے ان کے لئے دعا فرمائی ہے۔جن کے کچھ احوال حضور نے رقم فرمائے ہیں ان میں فرماتے ہیں۔(۲) جسی فی اللہ مولوی عبد الغنی صاحب معروف مولوی غلام نبی خوشابی دقیق فہم اور حقیقت شناس ہیں اور علوم عربیہ تازہ بتازہ ان کے سینہ میں موجود ہیں۔اوائل میں مولوی صاحب موصوف سخت مخالف الرائے تھے۔جب ان کو اس بات کی خبر پہنچی کہ یہ عاجز مسیح موعود ہونے کا دعوے کر رہا ہے اور مسیح ابن مریم کی نسبت وفات کا قائل ہے تب مولوی صاحب میں پورا نے خیالات کے جذبہ سے ایک جوش پیدا ہوا اور ایک عام اشتہار دیا کہ جمعہ کی نماز کے بعد اس شخص کے رد میں ہم وعظ کریں گے۔شہر لودھیانہ کے صد با آدمی وعظ کے وقت موجود ہو گئے۔تب مولوی صاحب اپنے علمی زور سے بخاری اور مسلم کی حدیثیں بارش کی طرح لوگوں پر برسانے لگے اور صحاح ستہ کا نقشہ پرانی لکیر کے موافق آگے رکھ دیا ان کے وعظ سے سخت جوش مخالفت کا تمام شہر میں پھیل گیا کیونکہ ان کی علمیت اور فضیلت دلوں میں مسلم تھی۔لیکن آخر سعادت از لی کشاں کشاں ان کو اس عاجز کے پاس لے آئی اور ( وہ ) مخالفانہ خیالات سے تو بہ کر کے سلسلہ بیعت میں داخل ہوئے۔اب ان کے پرانے دوست ان سے سخت ناراض ہیں۔مگر وہ نہایت استقامت سے اس شعر کے مضمون کا ورد کر رہے ہیں۔☆ حضرت ناصح جو آویں دیدہ و دل فرش راہ پر کوئی مجھ کو تو سمجھا وے کہ سمجھائیں گے کیا ، 66 حیات احمد جلد سوم ( صفحہ ۱۳۷ تا ۱۴۲) میں مندرج بیان حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمائی۔ان کی كتاب تذكرة المھدی سے ازالہ اوہام حصہ دوم ( طبع اول صفحه ۷۸۵-۷۸۶) آپ کی بیعت ۲۹ مئی ۱۸۹۱ء میں نمبر ۲۳۱ پر یوں درج ہے۔مولوی غلام نبی ساکن خوشاب ضلع بھیرہ (سکونت ) خوشاب ضلع بھیرہ (رجسٹر بیعت) شیخ نور احمد صاحب جن کے مطبع میں امرتسر میں ازالہ اوہام زیر طبع تھا، بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت اقدس کی خدمت میں لدھیانہ میں حاضر ہوا تو مولوی غلام نبی صاحب موصوف اس وقت وہاں (باقی اگلے صفحہ پر )