اصحاب احمد (جلد 10) — Page 289
289 بسم الله الرحمن الرحيم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ عرض حال الْحَمْدُ لِله کہ صحابہ کرام میں سے ایک جلیل القدر صحابی حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی رضی اللہ عنہ کی روایات جو دراصل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت ہیں، تین بار شائع کرنے کا خاکسار کو موقعہ ملا ہے۔جلد ہذا میں کپورتھلہ کے احباب میں سے حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب ضی اللہ عنہ کی روایات و سوانح ہدیہ ناظرین کرنے کی توفیق خاکسار کو اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم سے عطا ہوئی ہے۔کئی سال کی کاوش کا یہ نتیجہ ہے۔بعض موانع بھی حائل رہے۔ایک نئے سلسلہ تالیفات، تین سو تیرہ اصحاب احمد کی جلد دہم ہے۔اولین نو جلد میں ابھی زیر تکمیل ہیں۔احباب سے دُعاؤں کی التجا ہے کہ اللہ تعالیٰ تالیف کے کام کی توفیق خاکسار کو عطا فرمائے اور اسے اپنی ستاری سے قبول فرمائے اور خاکسار کا خاتمہ بالخیر ہو۔خاکسار ملک صلاح الدین درویش ۶ار جمادی الثانی ۱۴۰۰ ہجری قمری ۲ ہجرت ۱۳۵۹ هجری شمسی ۲ رمئی ۱۹۸۰ء عیسوی بیت اله عا ، دارایح قادیان (بھارت)