اصحاب احمد (جلد 10) — Page 177
177 مولوی غلام حید ر صاحب مولوی غلام رسول صاحب (پسر) مولوی غلام حید رصاحب محترم مولوی غلام حید رصاحب ولد مولوی سخی محمد صاحب قوم قاضی سکنہ موضع مجو کہ تحصیل خوشاب ضلع سرگودھا کو پرانے رواج اور دستور کے مطابق مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی کی شاگردی اور تلمذ میں دستار فضیلت باندھی گئی تھی۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے ہم درس تھے۔قبول احمدیت۔جلسہ مذاہب لاہور کے بعد ۱۸۹۷ء میں حضرت اقدس نے حضرت پیر غلام فرید صاحب چاچڑاں شریف والوں کو اپنی کتاب سراج منیر بھجوائی۔ہم اس موقع پر آپ پیر صاحب کے پاس بہاولپور میں تھے ان سے حضور کے دعوی کا علم ہوا بہاولپور سے سیدھے دارالامان پہنچے۔حضرت اقدس سے برائے افہام و تفہیم گفتگو کی درخواست کی حضور نے از راہ شفقت حضرت خلیفہ اول گوار شاد فرمایا۔اس طرح تین دن پوری تحقیق کے بعد گویا ، ۱۸۹۷ء میں بیعت کر کے گھر واپس لوٹے مگر کچھ عرصہ کے بعد بیمار ہو گئے۔اور ۱۹۰۶ء میں طویل علالت کے بعد بعمر تریسٹھ برس وفات پاگئے اور اپنے گاؤں کے قبرستان میں مدفون ہوئے۔موصی نہیں تھے آپ کی تصویر نہیں کھچوائی گئی تھی۔دیگر حالات :۔چونکہ آپ پہلے اہل حدیث تھے۔اور فرقہ اہل حدیث کے اپنے گاؤں میں موسس تھے۔وہ سب جماعت جو پہلے اہل حدیث کی جماعت کہلاتی تھی۔فوراً ہی ان کے صدق واخلاص کی برکت سے احمدیت سے وابستہ ہوگئی۔ان کی شادی اپنے ہی خاندان میں محترمہ عائشہ بی بی سے ہوئی تھی۔آپ کی اولاد کے اسماء یہ ہیں (۱) مولوی غلام رسول صاحب مرحوم صحابی (جن کے حالات آگے درج ہیں) (۲) محمد اسحاق مرحوم۔(۳) محمد رفیق مرحوم (۴) بخت بھری مرحومہ (۵) فاطمہ مرحومہ (۶) زینب مرحومہ۔