اصحاب احمد (جلد 10) — Page 176
176 ۱۹۰۲ ء میں حضرت اقدس کا کوئی سفر پٹیالہ کا نہیں ہوا۔غالباً دہلی کے سفر ۱۹۰۵ء میں لدھیانہ کے اسٹیشن پر انہوں نے بیعت کی ہوگی۔زک اٹھائی۔ایک اور موقع پر مکرم مولوی محمد سلیم صاحب فاضل ( حال مقیم دہلی ) سے مولوی ابراہیم صاحب سیالکوٹی نیشکست کے خوف سے بحث کرنے سے انکار کر دیا تھا۔سیرت :۔آپ پابند صوم صلوۃ ،شب بیدار، خاندان حضرت مسیح موعود سے محبت کرنے والے، چندوں کو با قاعدہ ادا کرنے والے بزرگ تھے۔آپ کے نیک نمونہ سے ایک بیدار مغز شیعہ نے احمدیت قبول کی آپ نے اپنے بیٹے سعد اللہ خاں صاحب کی شادی پر برادری کے مقاطعہ کی پرواہ نہ کی اور استقامت دکھائی۔وفات :۔آپ نے ۱۹۵۰ ء میں وفات پائی۔اور جھنگ شہر میں مدفون ہوئے۔غیر موصی تھے۔