اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 172 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 172

172 شجرہ اگلے صفحہ پر ملاحظہ فرمائیں۔مخصوص رہتا۔مرکز سے آمدہ مبلغین اور انسپکٹر ان آپ کے ہاں ہی قیام کرتے اور آپ کا پورا تعاون انہیں حاصل ہوتا تبلیغ کا سلسلہ آپ جاری رکھتے۔انفرادی تبلیغ کے آپ زیادہ قائل تھے آپ احمدیت کا ایک نیک نمونہ تھے۔چنانچہ آپ ہی کے زیر اثر چوہدری غلام جیلانی خانصاحب سکنہ موضع پنام چوہدری غلام احمد خان صاحب سکنہ سر وعد اور منشی رحمت اللہ صاحب سکنہ نارووال حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔آپ قادیان به تو اتر آتے اور مشاورت اور جلسہ سالانہ میں شمولیت فرماتے۔اور دوسروں کو بھی ساتھ لاتے۔چوہدری چھجو خاں صاحب کے پنشن پر آنے تک گو آپ نواں شہر میں پوسٹ ماسٹر تھے بایں ہمہ سڑوعہ کے امیر جماعت بھی تھے۔اور پنشن پر آنے پر آپ سیکرٹری مال مقرر ہوئے۔آپ ہجرت کے بعد چک ۰۹اگ ب (ضلع لامکپور ) میں مقیم ہو چکے تھے۔بوقت وفات آپ وہاں محاسب تھے۔بقیہ شجرہ :- چوہدری دارے خان چوہدری بشارت علی خاں (صحابی) مدفول بہشتی مقبرہ۔ربوہ عبدالحکیم نصرت جہاں بیگم (اہلیہ شفیق الرحمن ) نذیر احمد بشیر احمد لیل هم مردم شفیق الرحمن *