اصحاب احمد (جلد 10) — Page 164
164 چوہدری نتھے خاں صاحب محترم چوہدری تھے خاں صاحب قوم راجپوت کی اصل سکونت قصبہ نواں شہر کی تھی۔لیکن آپ موضع کریام کی جماعت کے ساتھ منسلک تھے۔اور یہیں جمعہ وعیدین ادا کرتے تھے آپ نے ۱۹۰۴ء میں بیعت کی تھی اور حضرت مسیح موعود کی زیارت متعدد بار قادیان آ کر کرتے رہے۔۱۹۳۷ء میں وفات پائی۔بہت نیک ، دیندار اور خدا ترس تھے۔عشق رسول کریم صلعم کا جذ بہ آپ میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔آپ نے ارتداد مکانہ کے موقع پر جہاد میں اپنے خرچ پر حصہ لیا۔چنانچہ دوسری سہ ماہی کے پہلے وفد میں ان بتیں مجاہد دین میں آپ شامل تھے۔جن کو سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ جمعیت احباب قاریان بیرون قصبہ تک الوداع کہنے کے لئے ۲۰ جون ۱۹۲۳ء میں تشریف لے گئے۔(47) آپ کی تصویر موجود نہیں ہے۔چوہدری نجابت علی خانصاحب چوہدری احمد علی خانصاحب (پسر) چوہدری نجابت علی خانصاحب : محترم چوہدری نجابت علی خانصاحب ولد محمد بخش قوم راجپوت موضع کر یام کو دنیوی و جاہت بھی حاصل تھی۔چنانچہ آپ کرسی نشین تھے۔اور جماعت احمد یہ کر یام کے ایک نہایت معزز بقیہ حاشیہ:۔میں دستی بیعت کی ہو۔آپ نے اپنے ایک بیٹے بوٹے خاں کو مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخل کیا۔لیکن وہ جوانی میں فوت ہو گیا۔دوسرا بیٹا غلام رسول زندہ ہے اور چاہ دو ہر یہ موضع نیل کوٹ تحصیل و ضلع ملتان میں بطور مہاجر مقیم ہے۔میاں عمر دین صاحب کر یام کی جو بیعت بدر بابت ۲۱/۱۰/۰۷ میں درج ہے۔(صفحہ ہم ک ۲) اس بارہ میں حالات بیان کرنے والے احباب ذکر کرتے ہیں کہ یہی چوہدری تھے خاں صاحب کے بیٹے تھے یہ معلوم نہیں کہ زندہ ہیں یا نہیں۔اور حضرت مسیح موعود کی زیارت کی تھی یا نہیں۔ایک لڑکا ہادی حسن زندہ ہے لیکن اس کا ایڈریس معلوم نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں کہ اور اولاد تھی یا نہیں۔