اصحاب احمد (جلد 10) — Page 160
160 چوہدری مولا بخش صاحب چوہدری علی گوہر صاحب (برادر ) امیر علی صاحب (ملازم) چوہدری مولا بخش صاحب:۔محترم چوہدری مولا بخش صاحب ولد گلاب خاں قوم راجپوت سکنہ موضع کریام ( جالندھر ) نے ۱۹۰۳ء میں بیعت کی۔آپ اپنے خاندان کے سرکردہ فرد تھے۔آپ کی بیعت پر آپ کے خاندان کے جملہ افراد نے بیعت کر لی۔بعد بیعت آپ کو متعدد دفعہ قادیان آنے کا موقع ملا۔فرماتے تھے کہ ایک دفعہ میں نے حضرت مسیح موعود کی معیت میں کھانا بھی کھایا تھا۔آپ صوم وصلوٰۃ کے سختی سے پابند تھے۔نماز باجماعت ادا کرتے اور باقاعدہ تہجد گزار اور احکام شریعت پر پوری طرح عامل تھے۔بحالت ایمان بعمر پچاسی (۸۵) سال ۳ مئی ۱۹۳۶ء کو وفات پائی۔آپ کی تصویر موجود نہیں ہے۔چوہدری علی گوہر صاحب:۔آپ کے بھائی محترم چوہدری علی گوہر صاحب کو بھی بحالت ایمان حضرت البدر بابت ۹/۱۰/۰۳ میں مندرجہ فہرست بیعت کنندگان موضع کر یام آپ ہی کے نام سے شروع ہوتی ہے اور خاندان کے افراد مسلسل وہاں یوں مرقوم ہیں : ” مولا بخش صاحب کر یام اہلیہ مولا بخش صاحب ام کلثوم صاحبہ، عبدالرحمن صاحب ، میاں عبداللہ صاحب علی گوہر صاحب کر یام، اہلیہ علی گوہر صاحب (صفحه ۳۰۴) لیکن یہ بیعت بذریعہ خط معلوم ہوتی ہے۔(تفصیل کے لئے دیکھئے زیر عنوان صاحبہ کرام سکنہ موضع کر یام) کچھ حالات درج ذیل ہیں:۔(۱) اہلیہ صاحبہ چوہدری مولا بخش صاحب ساکن موضع جاؤلہ ( تحصیل نواں شہر ضلع جالندھر) کا نام نیوی تھا۔قبول احمدیت کے باعث ان کے والد اور بھائیوں نے شدید مخالفت کی اور اپنے ہاں آنے سے روک دیا۔چنانچہ چھ سات سال تک مقاطعہ جاری رہا لیکن موصوفہ نے خوب استقامت دکھائی۔بیعت ۱۹۰۳ء میں کی تھی۔اور ۱۲ مارچ ۱۹۱۳ء کو بحالت ایمان وفات پائی حضرت مسیح موعود کی زیارت کا موقع نہیں پایا۔(۲) ام کلثوم دختر چوہدری مولا بخش صاحب اپنی والدہ کی وفات کے اگلے روز ۱۳/۳/۱۳ کو عمر دس سال وفات پائی۔اس چھوٹی سی عمر میں دو دفعہ قرآن کریم ختم کیا تھا بقیہ حاشیہ اور شجرہ اگلے صفحہ پر دو