اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 154 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 154

154 چوہدری برکت علی صاحب چوہدری طفیل محمد صاحب (پسر) چوہدری محمد علی صاحب (پسر) چوہدری برکت علی صاحب : محترم چوہدری برکت علی صاحب ولد چوہدری محمد بخش صاحب قوم راجپوت سکنہ موضع کریام نے ۱۹۰۴ء یا ۱۹۰۵ء میں احمدیت قبول کی۔اور حضرت مسیح موعود کی زیارت کی بھی توفیق پائی۔آپ جمعیت سید بدرالدین صاحب قادیان گئے تھے اور تقریباً ایک ماہ تک قادیان میں قیام کیا تھا۔حضور بڑی محبت فرماتے تھے۔اور اپنے نتھیال جو کہ موضع ایمہ ضلع ہوشیار پور میں تھے۔ان کے حالات دریافت فرمایا کرتے تھے۔آپ آخر وقت تک احمدیت سے وابستہ رہے۔۱۹۱۸ء میں وفات پائی۔آپ کے دونوں بیٹے جن کا آگے ذکر آتا ہے صحابی تھے۔اور حضرت حاجی غلام احمد صاحب سکنہ کر یام کے بہنوئی بھی تھے۔چوہدری طفیل محمد صاحب : - محترم چوہدری طفیل محمد صاحب ولد چوہدری برکت علی صاحب نے بھی ۱۹۰۳ء میں ہی بیعت کی تھی۔اور آپ اور آپ کے بھائی محمد علی صاحب نے ۱۹۰۴ ء یا ۱۹۰۵ء میں حضرت مسیح موعود کی قادیان میں زیارت کی اور دستی بیعت بھی کی۔ا سید بدرالدین مذکور کی بیعت البدر مورخہ ۲۳ اکتو بر ۱۹۰۳ء میں درج ہے ( صفحہ ۳۲۰) ولدیت کا علم نہیں۔کریام کے اصل باشندے نہیں تھے بلکہ باہر کے تھے۔محض احمدیت کی وجہ سے انہوں نے جماعت کریام میں شامل ہو کر وہاں رہائش اختیار کر لی تھی۔چابک سوار تھے۔۱۹۰۳ء میں بیعت کی تھی۔حضور کی زیارت کی اور جتنا عرصہ قادیان میں قیام کیا حضور کی ایک بچھری کو پھیرا کرتے تھے اور اسی اثناء میں حضور کی ایک بھینس کو دندی کا مرض ہو گیا۔جس کا علاج بھی انہوں نے کیا۔افسوس کہ آخری عمر میں ۱۹۳۴ء میں احرار کی یورش کے دوران مخالفین نے انکو پھسلایا اور وہ ایمان پر قائم نہ رہے۔اور اسی دوران میں وفات پائی۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْهَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔آمین - شجرہ اگلے صفحہ پر درج ہے