اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 146 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 146

146 نہیں ملا۔علاوہ ازیں ہر دو فہرستوں میں سے بڑی عمر کے بہت سے احباب کے متعلق حالات بتانے والے یقینی طور پر بتاتے ہیں کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کی زیارت نہیں کی۔چوتھی شہادت :۔بعض کی بیعت دوبارہ بھی شائع ہوئی۔بعض اوقات سہوا بھی دوبارہ شائع ہوسکتی ہے لیکن یہ قاعدہ کلیہ نہیں سمجھا جاسکتا۔اس لئے دوبارہ بیعت شائع ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ پہلی بار کی بیعت بذریعہ خط تھی۔دوسری بار دستی کرنے کی وجہ سے شائع ہوئی۔عقل اسے باور نہیں کرتی کہ پہلی بار تو دستی بیعت کی۔لیکن دوسری بار بذریعہ خط بیعت کی۔کیونکہ پھر بذریعہ خط بیعت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔چنانچہ میاں احمد علی صاحب مندرجہ البدر ۲۳/۱۰/۰۳ کے متعلق حالات بتانے والے دوست بتاتے ہیں کہ یہ چوہدری نجابت علی خانصاحب کے بیٹے ہیں۔اور ان کی بیعت بالفاظ احمد علی صاحب ولد نجابت علی صاحب‘ الحکم ۲۴/۸/۰۵ میں بھی درج ہے۔(صفحہ ۲ کالم ۴) جس سے پہلی فہرست بیعت بذریعہ خط قرار پاتی ہے۔(ان کے دونوں بھائی اور دونوں والدہ چودہ دن پہلے بیعت کر چکے تھے۔(دیکھئے البدر ۱۰/۰۳/ ۹ صفحه ۳۰۴)