اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 124 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 124

124 لائے ہوئے تھے حاجی صاحب کا کوئی مزارع پوچھنے آیا کہ گندم نکل آئی ہے اسے کہاں رکھیں۔آپ نے فرمایا کہ جتنی گندم نکل چکی ہے بوریوں میں بھر کر فور انواں شہر کی منڈی میں پہنچا کر جو بھاؤ ہو اس کی قیمت لے لیں نیز فرمایا کہ جب جنس تیار ہو جائے جو بھاؤ ہو۔اس پر فروخت کر دینی چاہئے۔اس انتظار میں کبھی سنبھال کر نہیں رکھنی چاہئے کہ بھاؤ مہنگا ہوگا تو فروخت کریں گے، یہ گناہ ہے۔حضرت نبی کریم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔میں ہمیشہ فالتو جنس فوراً بازار کے بھاؤ پر فروخت کر دیتا ہوں اللہ تعالیٰ رزق میں برکت دینے والا ہے۔لالچ کی خاطر حضرت نبی کریم ﷺ کے منشاء کے خلاف نہیں کرنا چاہئے میری طبیعت پر آپ کی اس بات کا خاص اثر ہوا اور میں نے ساری عمر اس پر عمل کر کے فائدہ اٹھایا ہے۔آپ کی زندگی کے بہت سے نصیحت آمیز واقعات ہیں عرصہ گذر چکا ہے بہت سی باتیں ذہن سے اتر چکی ہیں۔حضرت حاجی صاحب کا وجود بہت مبارک تھا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو ہر طرح سے نوازا ہوا تھا۔باوجود بڑا زمیندار ہونے کے آپ نے ہمیشہ عاجزی سے حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرتے ہوئے زندگی گزاری۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔اور ان کی اولاد کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور اپنے خاص فضلوں اور رحمتوں کے دروازے ان پر کھولے۔آمین۔تاثرات میاں عطاء اللہ صاحب :۔جناب میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ ( حال امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی) رقمطراز ہیں:۔خدا کی اس زمانہ کی شمع ہدایت پر ایک اور پروانہ جان قربان کر گیا۔میخانہ احد کا ایک اور پرانا بادہ کش اُٹھ گیا۔آنکھیں ایسے وجودوں کو ترسا کریں گی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيهِ رَاجِعُونَ۔جی چاہتا ہے حضرت جری اللہ فی حلل الانبیاء کا وہ شعر جو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت مولانا عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ کے لئے تحریر فرمایا تھا۔گرچه جنس نیکواں ایس چرخ بسیار آورد کم بزائد مادرے یا ایس صفا در یتیم (40)