اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 439 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 439

439 (۱) حضور علیہ السلام نے آپ کے نام ذیل کا تعزیتی مکتوب ارسال فرمایا: مشفقی مجی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہونچ کر بدریافت واقعہ ہائکہ حادثہ وفات آپ کی ہمشیرہ کے بہت غم واندوہ ہوا۔انا للہ و انا اليه راجعون - خدا تعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور اس مرحومہ کو راضیات جنت میں داخل فرمائے۔آمین ثم آمین۔باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔(۲) بسم اللہ الرحمن الرحیم محبی اخویم والسلام خاکسار غلام احمد ۱۷ مئی ۹۲ حمد محمدہ و نصلی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہونچا۔ڈیڑھ میل تک شہر میں اپنے گاؤں سے آنا بجز حرج کے متصور نہیں۔چونکہ گاؤں میں مسجد ہے۔اگر شہر کے نزدیک بھی ہے۔تب بھی ایک محلہ کا حکم رکھتا ہے۔کسی حدیث صحیح میں ممانعت کا نام ونشان نہیں۔بلاشبہ جمعہ جائز ہے۔خدا تعالیٰ کے دین میں حرج نہیں۔کتاب دافع الوساوس چھپ بقیہ حاشیہ: ضرورت منشی حبیب الرحمن صاحب خط و کتابت کرتے رہتے تھے۔منشی کظیم الرحمن صاحب کے مضمون مصدقہ منجانب حضرت منشی ظفر احمد صاحب میں مرقوم ہے۔حضور سے آپ کی بہت خط و کتابت رہا کرتی تھی جس کا افسوس ہے کہ ہمارے پاس ریکارڈ نہیں رہا صرف ایک خط کا عکس پیش کیا جا رہا ہے (الحکم ۷ راگست ۱۹۳۵ صفحہ۸ کالم ۱) یہاں ذکر ہوا ہے کہ دیمک کی وجہ سے یہ ریکا رڈ ضائع ہوا ( بعد تقسیم ملک ایک مکتوب بھی محفوظ نہیں رہا) مکتوبات احمدیہ کی اس جلد میں زیر عنوان ” حضرت منشی حبیب الرحمن صاحب رئیس حاجی پور کے نام چھ مکتوبات درج ہوئے ہیں جن میں سے تالیف ہذا میں مکتوبات نمبر زیر عنوان انفاق فی سبیل اللہ اور نمبر اویر عنوان ” جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء درج کئے گئے ہیں۔الحکم ۲۸ جنوری ۱۹۳۴ء (صفحہ ۷ کالم۲) ومکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر پنجم ( مکتوبات نمبر ۳ صفحه ۵۵) اس مکتوب کی نقل جو بقلم منشی تنظیم الرحمن صاحب خاکسار مؤلف کے پاس ہے اس میں مندرجہ دونوں