اصحاب احمد (جلد 10) — Page 265
265 ۵۸ - (از شیخ رحمت اللہ صاحب )۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود نے حضرت سید عبداللطیف صاحب شہید کو فرمایا کہ حضرت مولوی نورالدین صاحب سے کچھ پڑھ لیں۔چنانچہ حضرت شہید صاحب نے بخاری شریف کھولی۔اور حضرت مولوی صاحب کچھ درس دینے لگے تو حضرت شہید صاحب نے کہا کہ میں تو حکماً پڑھ رہا ہوں۔میرا سینہ علم سے بھرا ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود کے سفر جہلم میں حضرت شہید صاحب حضور کے ساتھ تھے۔۵۹۔حضرت مسیح موعود کے ساتھ جہلم کے موقع پر وہاں کے قیام کے ذکر میں مولوی عبدالواحد خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت سید عبداللطیف صاحب شہید ہمارے کمرے میں آگئے ہم نے آپ کو بستر پر بٹھا یا دوران گفتگو میں آپ نے فرمایا کہ بار بارالہام می شود۔وو سریده - سریده - سریده 66 ۶۰۔( از مولوی صاحب موصوف )۔حافظ نبی بخش صاحب سکنہ فیض اللہ چک کی آنکھیں اٹھ آئی تھیں۔ڈاکٹروں اور حکیموں کی علاج کرتے رہے کچھ فائدہ نہیں ہوا۔کافی عرصہ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا رہے۔فرماتے تھے کہ ایک دن مجھے خیال آیا کہ حضور کا الہام ہے کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔میں کیوں نہ برکت حاصل کروں۔چنانچہ مسجد مبارک میں بعد نماز حضور تشریف فرما تھے۔حافظ صاحب کیا کرتے تھے کہ حضور کے پیچھے بیٹھ جایا کرتے۔اور شملہ اپنی آنکھوں پر لگایا کرتے۔وہ دن برابر لگاتے رہے۔تیسرے دن بغیر دوا کے آنکھیں کٹو راسی ہوگئیں نہ لالی رہی۔سرخی وغیرہ سب صاف بالکل اچھی ہو گئیں۔حضور کی دستار مبارک کا شملہ جو پیچھے لٹکتا رہتا تھا۔وہ ذرا لمبا ہوتا تھا۔ہو بقیہ حاشیہ صفحہ سابقہ:۔لکھنو کے بغدادی الاصل ڈاکٹر سید محمد یوسف صاحب نے یہ بات کہی تھی کہ آپ کا دعویٰ تو یہ ہے کہ عربی میں مجھ سے کوئی فصیح نہیں حالانکہ قاف تو ادا نہیں کر سکتے۔حضور نے فرمایا میں پنجابی ہوں حضرت موسے پر بھی لایـــــادِ ببین کا اعترض ہوا تھا۔حدیث شریف کی رو سے تو یہ نشان ہے کہ آنیوالے مہدی کی زبان میں لکنت ہوگی۔(109) حضرت حافظ نبی بخش صاحب بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہیں حکیم فضل الرحمن صاحب رضی اللہ عنہ مجاہد مغربی افریقہ آپ کے بڑے بیٹے تھے۔مشہور سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام صاحب پروفیسر لنڈن حافظ صاحب کے نواسے۔اور ملک منور احمد صاحب ایم۔ایس سی واقف زندگی کارکن فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ربوہ حافظ صاحب کے پوتے ہیں حضرت حافظ صاحب حضور کے دعویٰ سے بہت قبل کے حضور کے ملاقاتی تھے۔