اصحاب احمد (جلد 10) — Page 232
232۔۔۔۔۔۔ہوئی جماعت کو اصلاح پر قائم رکھنا ہے۔آبادی بڑھتی رہتی ہے۔اور نئے آنے والے احباب میں سے کئی ایسے ہوتے ہیں۔جو قابل اصلاح ہوتے ہیں اور اگر فی الفور ان کی اصلاح کی طرف توجہ نہ کی جائے تو وہ دوسرے احباب پر بھی اثر ڈالنے کا موجب ہو جاتے ہیں۔ایسے نو وار دین اور مہمانوں کی اصلاح اور تربیت کے لئے مولانا محمد ابراہیم صاحب بقا پوری بعہدہ واعظ مقامی کام کرتے ہیں جن کا یہ کام ہے کہ قرآن کریم ، حدیث شریف اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا درس جاری رکھتے ہیں اورنو واردین کی تعلیم وتربیت کا خاص خیال رکھتے ہیں اور اس طرح قادیان کی پاک بستی کو ہر قسم کی خرابی سے بچاتے ہیں۔یو تبلیغ اور مباحثات :۔یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ آپ کو تبلیغ اسلام واحمد بیت کی خوب تو فیق ملی۔اور آپ نے کامیاب مباحثے اور علمی گفتگو میں کہیں۔بعض اوقات سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھی اپنی قلم مبارک سے ہدایات تحریر کر کے ارسال کیں۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے تحریر کیا کہ:۔مکرم مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری میں بفضلہ تعالیٰ یہ خوبی ہے کہ ان کی تقریر مدلل ہونے کے ساتھ ساتھ عام فہم اور فریق ثانی کے دلوں کو کھینچنے کی تاثیر رکھتی ہے۔اور فریق ثانی کے مباحث خواہ کیسی ہی اشتعال انگیزی کریں۔مولوی صاحب کبھی غصہ میں نہیں آتے تھے۔رپورٹ سالانہ صیغہ جات صدر انجمن احمد یه بابت ۳۶ - ۱۹۳۵ء (صفحہ ۹۸ نیز صفحه ۱۴۶ر پورٹ نظارت ضیافت ) مولانا صاحب کی دو صفحات کی رپورٹ بھی ہے کہ کس طرح درس قرآن وحدیث کے علاوہ متفرق کلاس کا انتظام بعض افراد کی تربیت اور مقامی مساجد میں تقاریر وہ کرتے ہیں۔علاوہ ازیں اس عرصہ میں ان سے سندھ وغیرہ کا اڑھائی ماہ کا دورہ بھی کرایا گیا۔(صفحہ ۱۰۵۔۱۰۶) آپ کو دوالمیال مصالحت کے لئے بھجوایا گیا۔(الفضل ۲۰/۹/۴۵ زیر مدینہ المسیح ( رپورٹ سالانہ بابت ۴۳ ۱۹۴۲ء میں واعظ مقامی کی اسامی کے بارے میں کچھ ذکر ہے۔(صفحہ ۳۲) حیات بقا پوری حصہ اول ( صفحہ ۲۴۳) حصہ اول و دوم میں آپ کے مباحث کا تفصیلی ذکر موجود ہے۔ختم نبوت کے متعلق موضع خان پور (ریاست پٹیالہ) میں ایک ایسی گفتگو کے نتیجہ میں چوہدری مولا بخش صاحب نمبر دار مع آٹھ دس گھر متعلقین کے احمدی ہو گئے۔( حصہ دوم ۲۶ تا ۳۰) اور ضلع سیالکوٹ میں دو افراد نے بیعت کی ( حصہ سوم صفحہ ۴۴ ) حضرت چوہدری عبداللہ خانصاحب بہلولپوری نے آپ سے قرآن مجید با ترجمہ پڑھا اور اس علاقہ میں چوہدری عصمت اللہ صاحب وکیل کے والد چوہدری فضل احمد صاحب نیز حاجی چوہدری اللہ بخش صاحب نے بیعت کر لی ( حصہ اول صفحه ۴۶ تا ۴۸ ) موضع گوکھو وال (ضلع لائلپور) میں سات افراد نے بقیہ حاشیہ اگلے صفحہ پر