اصحاب احمد (جلد 10) — Page 217
217 جائے تب تو آپ لوگ مانیں گے کہ احمدیت کچی ہے۔اور حضرت مسیح موعود مامور ہیں اور یہ اقرار اپنے خاوند سے بھی کراؤ۔چنانچہ ان سب نے اس صورت میں احمدیت قبول کرنے کا وعدہ کر لیا۔سومولوی صاحب محترم نے دوماہ متواتر دعائیں کرنے پر خواب میں اس نوجوان کو سب انسپکٹر پولیس کی وردی میں ملبوس دیکھا۔سواس سے پھر درخواست دلوائی۔وہی کلرک اور وہی انگریز ایس۔پی تھا۔اور کلرک نے پھر وہ فائل سامنے رکھدی ایس۔پی نے اس نوجوان کو دیکھ کر کہا کہ یہ تو شکیل نو جوان ہے اسے میں نے کیوں نامنظور کر دیا تھا۔چنانچہ یہ عزیز ٹرینگ کے لئے بھجوادیا جس کے بعد وہ سب انسپکٹر ہو گیا۔پہلے تو اس کے باپ نے اقارب کے خوف سے بیعت میں ہچکچاہٹ ظاہر کی لیکن اس کی بیوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو۔ورنہ ہمیں ہی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔مبادا مولوی صاحب الٹی تسبیح پھیر نے لگیں۔چنانچہ چھ افراد نے بیعت کر لی۔اور مولوی صاحب کے مکان پر جمعہ ادا ہونے لگا۔(۳) مکرم میاں عبدالحق صاحب رامہ کراچی میں اپنا دومنزلہ بنگہ تعمیر کرارہے تھے کہ بچلی منزل کی تعمیر کے بعد روپیہ ختم ہو گیا۔بہت فکر مند تھے کیونکہ اوپر کی منزل کی تعمیر کے بغیر حسب منشاء کرایہ پر عمارت نہیں اٹھ سکتی تھی۔میاں صاحب نے مولوی صاحب سے دعا کی درخواست کی چنانچہ آپ نے دعا کی اور رات کو دیکھا کہ ایک انگریز بہت اچھا سوٹ پہنے ہوئے آپ کے سامنے کھڑا ہے اور کہتا ہے کہ میرا نام COMPLETE MAN ( مکمل آدمی ) ہے چنانچہ آپ کو یقین ہوگیا کہ ان کا کام ہو جائے گا۔چنانچہ صبح ہی ایک امریکن نے آکر رامہ صاحب کو پانچ ہزار روپیہ پیشگی کرایہ دیا۔جس سے ان کی مشکل حل ہوگئی۔(۴) عبد الخالق صاحب ( سابق سیکرٹری مال حلقہ مارٹن روڈ کراچی۔حال راولپنڈی ) نے دعا کی درخواست کی کہ بارہ تیرہ سال شادی پر گذر چکے ہیں۔اولاد نہیں ہوئی اسی طرح مکرم ڈاکٹر عبید اللہ صاحب بٹالوی (مقیم لاہور ) نے بھی دعا کی درخواست کی کہ ان کی بچی (اہلیہ محترمہ وحید صاحب مقیم کراچی ) کی شادی پر دس سال بیت چکے گود ہری نہیں ہوئی۔مولوی صاحب محترم ڈیڑھ ماہ کے قریب دعا کرتے رہے۔چنانچہ آپ نے خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ دو بچے لائے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ آپ کے لئے لایا ہوں۔آپ نے کہا الحمد للہ۔مہربانی کر کے ایک بچہ عبدالخالق صاحب کو اور ایک وحید صاحب کو دے دیں۔چنانچہ بفضلہ تعالیٰ دونوں کے ہاں بچے ہوئے جو زندہ سلامت ہیں۔(۵) ایک صاحب آفتاب احمد صاحب بہل جو شاعر اور ادیب ہیں۔گھر پر لے گئے اور مولوی صاحب