اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 213 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 213

213 تائید خلافت ثانیہ :۔حضرت خلیفہ اول کی وفات کے وقت آپ مہو چھاؤنی میں تھے۔حضور کی وفات کی اطلاع بذریعہ تار موصول ہوئی تھی۔اور یہ کہ حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد خلیفہ ثانی منتخب ہوئے ہیں۔مولوی صاحب نے ان تیرہ افراد کو جمع کیا جن پر جماعت مشتمل تھی۔اور مختصر تقریر کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بیعت کے دستخط کروا کر قادیان تحریر بھجوادی۔آپ کو خلافت ثانیہ کے متعلق ایک لمحہ کے لئے بھی شک پیدا نہیں ہوا۔آپ روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ ایک ولی کو بھی خراب اولاد کی بشارت نہیں دیتا۔چہ جائیکہ مسیح موعود کو خراب اولاد کی بشارت دیتا۔اور اپنی اولاد کے متعلق فرمایا۔کہ وہ متقی اور صالح ہوں گے کیونکہ خدا تعالیٰ نے ان کی بشارت دی ہے۔آپ نے یہ روایت مولوی محمد علی صاحب کو سنائی تو انہوں نے ناراضگی کے لہجہ میں کہا کہ:۔” بھائی عمل کی ضرورت ہے۔“ تبلیغی سرگرمی :۔اللہ تعالیٰ کا یہ خاص فضل ہے کہ آپ کو تبلیغ کا جوش عطا ہوا ہے۔۱۹۳۶ء میں خاکسار کو کوئٹہ کے احباب نے بتایا تھا کہ آپ انگریز حکام کو جن سے آپ کو واسطہ پڑتا ہے تبلیغ کرتے ہیں اور عند الملاقات آپ نے بتایا تھا کہ آپ ان کو تبلیغی لٹریچر دیتے ہیں۔یہ میجر جنرل ہڈلٹن جس کے آپ وہاں مینجر تھے۔ایک طویل مدت تک سوڈان میں وائسرائے رہ چکے تھے اور عربی خوب جانتے تھے۔مولوی صاحب نے ان کی خدمت میں ٹیچنگز آف اسلام پیش کی۔جسے انہوں نے تین دفعہ مطالعہ کیا اور مولوی صاحب کے دریافت کرنے پر کہ کیا کوئی اور کتاب دوں تو جنرل موصوف نے کہا کہ دیجئے لیکن اس سے بہتر کتاب آپ کے سلسلہ میں نہیں ہوگی۔جنرل موصوف نے کئی بار اپنی تقاریر میں مولوی صاحب کا ذکر کیا کہ کوئٹہ میں صحیح معنوں میں صرف وہی مسلمان ہے۔بہت ایماندار ہے۔حاشیہ صفحہ سابقہ:۔عبد الحکیم خاں مرحوم کی اولاد چارٹر کے ( مبارک احمد خاں بی۔اے ملازم لندن نسیم احمد خاں ریڈیو مکینک ایرفورس ، محمد شفیع خاں اور خورشید احمد خاں ) پانچ لڑکیاں اور اقبال احمد خاں کی اولا د آٹھ لڑکے ( ناصر احمد خاں بی کام متعلم لندن وغیرہ ) اور تین لڑکیاں زندہ ہیں اقبال احمد خاں کا نام پہلے عبد الحکیم خاں تھا۔ڈاکٹر عبدالحکیم پیٹیالوی کے ارتداد پر نام تبدیل کر لیا۔مولوی صاحب بیان کرتے ہیں کہ خسر اور بڑے بھائی دونوں نے گواحدیت قبول نہیں کی لیکن مخالف بھی نہیں تھے۔اور بھائی احمدیوں کی حمایت کرتے تھے۔