اصحاب احمد (جلد 10)

by Other Authors

Page 121 of 556

اصحاب احمد (جلد 10) — Page 121

121 استخارہ کر لیں۔مجھے بھی پسند ہے اور از حد خوشی ہے۔آپ نے تحریر فرمایا کہ جناب ڈاکٹر عطا محمد خان صاحب پنشنر حال مقیم دوسو بہ جو کہ یہاں پر اپنی پرائیویٹ پریکٹس کرتے ہیں ان کی چھوٹی لڑکی کا رشتہ تجویز کیا ہے۔میں نے مزید کسی تحقیق کے بغیر قبول کرلی۔مجھے پورے طور پر انشراح صدر تھا کہ حاجی صاحب کا تجویز کردہ یہ رشتہ ضرور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بابرکت ثابت ہوگا۔شادی کے موقع پر خود حاجی صاحب اور دوسرے کافی احمدی بزرگ برات کے ہمراہ گئے۔نکاح جناب میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ نواں شہر ( حال ) امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی نے پڑھایا۔لوگوں کی شادی کے موقع پر باجہ کھیل تماشے وغیرہ کے شغل ہوتے ہیں۔میری برات دوروز ٹھہری۔اس میں غیر احمدی دوست بھی شامل تھے۔اور اردگرد سے بھی کافی لوگ آگئے تھے۔تبلیغ کا میدان خوب گرم تھا۔دن رات مختلف پہلوؤں پر روشنی پڑتی رہی۔اور کافی بحثیں ہوتی رہیں۔سب بزرگ ہر موقع پر دعاؤں پر زور دیتے رہے۔حاجی صاحب نے رسم ورواج کو ختم کرنے پر بہت زور دیا اور بیاہ شادی کے موقع پر اسلامی طریق پر نبی کریم علیہ اور صحابہ کرام کی مثال کو پیش نظر رکھنے کی تلقین فرمائی۔نیز فرمایا کہ ہرا ہم کام کرنے سے پہلے دعا اور استخارہ ضرور کر لینا چاہئے۔اس موقع پر ایسا معلوم ہوتا تھا۔جیسے تبلیغی جلسہ ہورہا ہو۔ڈاکٹر عطا محمد خانصاحب اپنے علاقہ میں کافی اثر رسوخ رکھتے تھے۔کسی نے کوئی نا معقول طریق اختیار نہ کیا۔بلکہ شرافت سے تبلیغی باتیں سنتے رہے۔اس موقع پر بھی حاجی صاحب ہی ہمارے امیر قافلہ تھے ہر قدم ان کی اجازت اور مشورہ سے اٹھایا جاتا۔میں اور ڈاکٹر صاحب پہلے سے آپس میں واقف نہ تھے آپ نے طرفین کی اچھی طرح سے تسلی فرما دی۔اور آپس میں پورا اعتماد پیدا ہوگیا۔اور یہ رشتہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرے حق میں بہت بابرکت ثابت ہوا۔اس رشتہ کی وجہ سے دینی و دنیوی دونوں طرح کی ترقیات حاصل ہوئیں۔خدا تعالیٰ نے رزق میں ترقی دی۔علم میں ترقی دی اور نیک اور صالح اولا د چارٹر کے اور دولڑکیاں ) عطا فرما ئیں۔سب تعلیم یافتہ اور اپنے کاروبار میں لگے ہوئے ہیں، دیندار ہیں۔الحمد للہ۔میں سمجھتا ہوں۔ہمارے خاندان کی ترقی میں حضرت حاجی صاحب کی کوششوں اور دعاؤں کا بہت بڑا دخل ہے اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔جنت الفردوس میں ان کے درجے بلند ہوں۔نیز اللہ تعالیٰ ان کی اولاد پر بھی ہر قسم کے دینی و دنیوی انعامات نازل فرمائے آمین ثم آمین۔میں اکثر مجالس میں آپ کا ذکر خیر کرتا رہتا ہوں۔ایک دفعہ مقام جو ہی ( ضلع لاڑکانہ سندھ ) جناب بابو محمد عمر صاحب سپر وائز را نہار کے ہاں باتوں باتوں میں حضرت حاجی صاحب کا بھی ذکر خیر آ گیا۔اور میں نے عادتاً ذکر کیا کہ کس طرح حاجی صاحب نے میرا رشتہ کرایا۔جو بہت بابرکت ثابت ہوا۔تو بابو صاحب نے بتایا