ارضِ بلال

by Other Authors

Page 35 of 336

ارضِ بلال — Page 35

ارض بلال۔میری یادیں محمد شریف صاحب نے بڑے اعتماد سے یہ کہا کہ ہم بفضلہ تعالی صحیح اور پکے مسلمان ہیں۔انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ ہم سچے ہیں اور بہت جلد ملک بھر میں ہماری جماعتیں قائم ہوں گئیں اور اگر نعوذ باللہ ہماری جماعت جھوٹی ہے تو از خود ختم ہو جائے گی۔گورنر نے کہا، اس بات کی ضرورت نہیں ، فی الحال تین دن کے اندر اندر مجھے ان لوگوں کے نام ان کے دستخطوں کے ہمراہ لادیں جو آپ کے ساتھ ہیں تو اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا۔خدا تعالیٰ کی شان دیکھیں کہ شہر کے پڑھے لکھے بہت سے نوجوان اور بعض امام کے سیاسی مخالفین بھی احمدی احباب کے ساتھ مل گئے۔اس طرح تین دن کے اندر ان لوگوں نے تقریباً ایک ہزار افراد کے دستخط شدہ پیپرز گورنر کے دفتر میں جمع کرادیئے جس پر گورنر نے کہا کہ میں اس جماعت کو اپنے ملک سے کیسے نکال سکتا ہوں جس کے ماننے والے صرف بانجول میں اتنی بڑی تعداد میں ہیں۔اس پر امام اور اسکے چیلوں نے بہت شور مچایا مگر بے سود! اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے معجزانہ طور پر جماعت احمدیہ کا قیام گیمبیا میں عمل میں آیا۔در اصل گورنر نے جماعت کی بابت انگریز حکومت کے مرکز انگلستان سے رپورٹ منگوائی جس میں جماعت کے حکومت سے تعاون اور اس کے قابل اعتماد اور اعلی اخلاق کا ذکر تھا۔مکرم مرزا عبد الحق صاحب نے اس خط کی فوٹو کاپی جماعت احمد یہ گیمبیا کے مرکزی دفتر میں سن انی کی دہائی میں دیکھی تھی۔بیان مرزا عبد الحق صاحب استاذ نصرت بہائی سکول گیمبیا - حال جرمنی ) پھر اس تصرف الہی کے بعد کبھی یأتوك رجال نوحی الیھم من السماء کے خدائی وعدہ کے مطابق اور کبھی قبولیت دعا اور کبھی استخارہ کے اعجاز سے یا عقلی ونقلی اتمام حجت کے نتیجہ میں سخت سے سخت دل بھی موم ہوتے چلے گئے۔چراغ سے چراغ جلتے گئے جس کے نتیجہ میں گیمبیا بھر میں مسیح پاک کے دیوانے پیدا ہو گئے۔پھر خدا کے فرشتوں نے اس نور صداقت کو ہمسایہ ممالک 35