ارضِ بلال — Page 297
ارض بلال- میری یادیں ) دنوں لاہور کے میوہسپتال میں ایم ایس کے اعلی عہدہ پر فائز تھے۔آپ نے اپنی اتنی اعلی نوکری کو خلیفہ وقت کی پکار پر الوداع کہا اور تعمیل ارشاد میں گیمبیا آگئے۔مرکز نے آپ کے لئے گیمبیا میں کلینک شروع کرنے کیلئے پانچ سو پونڈ کی رقم مختص کی تھی۔آپ حسب پروگرام گیمبیا تشریف لے آئے۔مجوزہ رقم بعد میں آنی تھی۔آپ گیمبیا پہنچ کر مرکز سے آنے والی رقم کا انتظار کر رہے تھے تا کہ ابتدائی ضروری سامان خرید کر کام کا آغا ز کریں۔ان دنوں آپ کی ملاقات ایک گیمبین ڈاکٹر سے ہوئی جس کا اپنا ذاتی کلینک تھا۔وہ ڈاکٹر آپ سے مل کر بڑا متاثر ہؤا۔اتفاق سے ان دنوں اس ڈاکٹر کا کچھ عرصہ کے لئے کہیں سفر پر جانے کا پروگرام تھا۔اس نے ڈاکٹر سعید صاحب سے درخواست کی کہ جب تک میں سفر پر ہوں۔اس دوران آپ میرے کلینک میں میری جگہ کام کریں تو آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔ڈاکٹر سعید صاحب مان گئے اور اس ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں عارضی طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔اسکا مکرم ڈاکٹر صاحب کو بڑا فائدہ ہوا۔ایک تو لوگوں سے تعارف کا سلسلہ چل نکلا اور گیمبیا کے لوگ اور انکی بیماریوں سے بھی آگا ہی ہوگئی اور پھر اللہ تعالیٰ نے آمد کا بھی ایک دروازہ کھول دیا۔ڈاکٹر صاحب نے اس کلینک سے ملنے والی آمد سے جماعت کا ایک اکاؤنٹ کھول لیا اور پانچ سو پونڈ کی رقم جماعت کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی اور اس سے قبل کہ مرکزی گرانٹ یہاں پہنچتی ہکرم ڈاکٹر صاحب کی اپنی آمد سے جماعت کے اکاؤنٹ میں پانچ سو پونڈ جمع ہو چکے تھے۔یہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت اور احمدیت کے پروانوں کی بے مثل قربانیوں کی ایک جھلک ہے۔اس کے بعد آپ کی تقرری کا اعور نامی قصبہ میں ہوگئی۔جہاں پر کسی قسم کی سہولت نہ تھی۔ڈاکٹر صاحب ہفتہ میں ایک بار فرافینی کے مقام پر بھی کلینک چلایا کرتے تھے۔( یہ کلینک الحاج ایف ایم سنگھاٹے صاحب کا تھا) آپ نے کا عور میں بہت محنت سے کام کیا۔باوجود نا مساعد حالات کے اللہ تعالی نے دست 297