ارضِ بلال

by Other Authors

Page 166 of 336

ارضِ بلال — Page 166

ارض بلال- میری یادیں ) دار آپ ہوں گے۔یہ سب ممبرز آف پارلیمنٹ ہیں۔ایک ضروری میٹنگ میں شریک ہونے کے لئے جارہے ہیں۔اس میٹنگ پر نہ پہنچنے کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔میٹنگ کی ناکامی کا ہرجانہ آپ کو ادا کرنا ہو گا۔جملہ اخراجات سفر آپ کے ذمہ ہوں گے۔علاوہ ازیں سینیگال واپس جا کر اخبارات میں آپ کے بارے میں مضمون لکھیں گے اور عدالت میں آپ لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی کاCase کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور وہ کچھ خائف ہو گئے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس مسئلہ کا کوئی حل نکالتے ہیں۔ہماری فلائٹ اگلی صبح 9 بجے کے قریب تھی۔نہ معلوم انہوں نے کس طرح انتظام کیا کہ اسی رات انتظامیہ سے مل کر ہمیں 24 گھنٹے کاVisa لے دیا اور اگلی صبح اسی ایئر لائن کا ایک خاص آدمی جرمنی تک ہمارے ساتھ رہا۔ایئر پورٹ پر پہنچ کر نہ معلوم کس طرح بغیر امیگریشن والوں کو ملے کسی اور راستہ سے باہرسید ھے سامان کے پاس لے آیا۔اس طرح الحمد للہ ہم لوگ بخیریت جرمنی پہنچ گئے اور بفضلہ تعالیٰ جلسہ کی رونق میں شریک ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفتہ المسیح کی خواہش کی لاج رکھ لی اور اپنے پیارے کے صدقے خاص فضل فرما دیا۔الحمدللہ۔خدا تعالیٰ نے چار دن کی مزید زندگی عطا فرما دی سلیقہ نہیں تجھ کو رونے کا ورت بڑے کام کا ہے یہ آنکھوں کا پانی سینیگال کے ایک علاقہ Passy میں ایک چھوٹا سا گاؤں Keur Wali Penda ہے وہاں کے ایک نوجوان عربی استاد جن کا نام عبداللہ جالو تھا، وہ سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں ایک تربیتی کلاس میں شمولیت کے لئے تشریف لائے۔یہ دوست کچھ عرصہ قبل ہی احمدی ہوئے تھے۔تربیتی کلاس حسب پروگرام اپنے اختتام کو پہنچی۔دُعا کے بعد خاکسار نے ایک معلم محمود بلدی صاحب کو ہدایت کی کہ جملہ شرکا کی واپسی کا انتظام کردیں اور خود مشن ہاؤس میں آ گیا۔دو پہر کے قریب 166