ارضِ بلال — Page 161
ارض بلال۔میری یادیں نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے اے میرے فلسفیو! زور دعا دیکھو تو پیارے آقا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خداداد دور بین نگاہ ملاحظہ فرمائیں : 2008ء میں جلسہ سالانہ یوکے کے مبارک موقعہ پر سینیگال سے شرکت کی سعادت ملی۔ان دنوں میرے والد محترم پاکستان میں بہت علیل تھے۔میں نے جلسہ کے بعد حضور انور کی خدمت اقدس میں پاکستان جانے کے لئے اجازت کی درخواست کی۔پیارے آقا نے از راہ شفقت خاکسار کی رخصت کی درخواست منظور فرمالی اور پاکستان جانے کی اجازت مل گئی۔الحمد للہ علی ذالك۔حسب پروگرام خاکسار پاکستان روانہ ہو گیا۔پھر اپنی رخصت کے ایام گزار کر واپس لندن آگیا۔اب میں نے حسب پروگرام اپنے مستقر سینیگال جانا تھا اور لندن سے میری روانگی 24 اکتوبر کو تھی۔میں 22 اکتوبر کو اپنی فیملی کے ہمراہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت اقدس میں ملاقات کے لئے حاضر ہوا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار سے آئندہ کے پروگرام کے بارے میں استفسار فرمایا۔عاجز نے عرض کیا کہ حضور پرسوں 24 اکتوبر کو انشاء اللہ سینیگال کے لئے روانگی کا پروگرام ہے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ابھی کچھ اور رک جائیں۔میں نے عرض کی کہ حضور کافی مہینوں سے سینیگال نہیں جاسکا اس لئے اب جلد مشن میں واپس جانا چاہتا ہوں۔اس پر آپ نے فرمایا: ” چلیں ٹھیک ہے۔چلے جائیں مگر کام قدرے آرام سے کرنا۔“ خیر حضور انور سے اجازت لی اور اُٹھا اور درازے کی جانب چل پڑا۔ابھی دروازے تک ہی پہنچا تھا کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آواز دی اور فرمایا: 161