ارضِ بلال

by Other Authors

Page 125 of 336

ارضِ بلال — Page 125

ارض بلال۔میری یادیں گھر آئے اور بتایا کہ میں بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھنے کے لئے آیا ہوں کیونکہ میں نے بھی احمدی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ان کے اپنے تین حقیقی بھائی بھی اس جماعت میں شامل ہو گئے۔کافی عرصہ تک یہ لوگ اپنے گھر میں نماز ادا کرتے رہے۔پھر وقت کے ساتھ ان کی تبلیغ سے گاؤں کے دوسرے لوگ بھی احمدیت کے نور سے منور ہوتے چلے گئے۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اس گاؤں میں بڑی ہی مخلص اور فعال جماعت ہے۔جماعت کی اپنی مسجد اور مشن ہاؤس بھی ہے۔جہاں ایک معلم صاحب شب و روز خدمت دین میں مصروف ہیں۔محمد کمبا باہ کی اپنے آبائی پیر سے نجات گیمبیا میں فرافینی کے قریب ایک گاؤں ڈوٹا بولو ہے۔اس گاؤں کے نمبر دار مکرم محمد گمبا باہ صاحب ہیں جو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی مخلص احمدی ہیں۔انہوں نے ایک دفعہ مجھے بتایا کہ ہمارے خاندان کا تعلق قادریہ فرقہ سے تھا اور ہمارے پیر صاحب موریتانیہ کے ایک شریف تھے۔وہ پیر صاحب ہر سال دورہ پر نکلتے اور گیمبیا ، سینیگال وغیرہ میں اپنے مریدوں کے پاس جاتے۔پیر صاحب اپنے مریدوں کے لئے دعا کرتے اور وہ ان سے تحفے تحائف اور ہدایات لے کر اپنے گھر واپس چلے جاتے۔پیر صاحب جب بھی ہمارے ہاں آتے میرے والد صاحب انکی غیر معمولی خاطر مدارت کرتے۔پیر صاحب کے لئے بھیڑ بکری وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا اور ان کے چیلے چانٹوں اور دیگر زائرین کے لئے ہر بار ایک گائے ذبح کرتے اور یہ سلسلہ قدیم سے ہمارے خاندان میں رائج تھا۔پھر اللہ تعالی نے مجھ پر فضل فرمایا اور میں احمدی ہو گیا۔اس کے بعد جب میرے والد صاحب اللہ کو پیارے ہو گئے۔تو کچھ عرصہ بعد پیر صاحب میرے گھر تشریف لائے۔میں نے پیر صاحب کو حسب توفیق خوش آمدید کہا اور جو کچھ ہم لوگ عموماً گھر میں کھانے پکاتے ہیں، ان کی خدمت میں پیش کر دیا اور انہیں یہ بھی بتا دیا کہ ہم لوگ اللہ کے فضل سے احمدی ہو چکے ہیں۔آپ ہمارے مہمان ہیں۔اکرام ضیف ہمارا فرض ہے لیکن اس سے بڑھ کر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔اس پر پیر صاحب نے 125