ارضِ بلال

by Other Authors

Page 30 of 336

ارضِ بلال — Page 30

۔میری یادیں آب و ہوا اس ملک کے دار الحکومت اور اس کے ماحول میں ساحلی علاقوں کا موسم بہت اچھا ہے۔یہاں موسم سرما میں بھی آپ کو گرم کپڑے پہنے کی ضرورت بہت کم محسوس ہوتی ہے۔گرمیوں میں بھی پاکستان کی نسبت موسم بہت خوشگوار ہے۔اگر آپ پنکھ لگا لیں آپ کو ٹھنڈی ہو ملتی ہے۔مگر جیسے جیسے آپ ملک کے بالائی حصہ کی طرف سفر کرتے ہیں تو اسی نسبت سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔بصے (Basse ) آخری شہر ہے۔یہاں پر بھی دیگر شہروں کی طرح بعض اوقات سال بھر بجلی غائب رہتی ہے۔اس علاقہ میں مئی جون کے مہینوں میں درجہ حرارت 52-45 کے قریب ہوتا ہے۔ایک دفعہ رمضان کے دنوں میں، میں نے بانجول میں مکرم مولانا امیر داؤ د احمد حنیف صاحب کو فون کرنا تھا۔اس زمانہ میں گھروں میں فون کی سہولت نہیں ہوا کرتی تھی۔اس لئے فون کی غرض سے ٹیلیفون ایکسچینج میں جانا پڑتا تھا۔وہاں گیا تو دیکھا کہ آپریٹر کھانا کھا رہا تھا۔میں نے اس سے کہا، میاں! تم نے روزہ کیوں نہیں رکھا؟ ہنس کر کہنے لگا، استاذ میں بانجول کا رہنے والا ہوں میرے لئے بصے کے علاقہ کا ایک روزہ بانجول کے چار روزوں کے برابر ہے۔اس لئے میں ہر چار دن کے بعد ایک روزہ رکھ لیتا ہوں امید ہے معزز قاری کو اس واقعہ سے بانجول اور بصے کے موسم کا فرق معلوم ہو جائے گا۔1938 ء تک گیمبیا میں صرف چند ہائی سکول تھے جو عیسائی تھے: آر میج ہائی سکول ( جارج ٹاؤن ) ی گیمبیا ہائی سکول ( بانجول) سینٹ انفسطن ہائی سکول ( بانجول) 30