ارضِ بلال — Page 29
ارض بلال- میری یادیں بار سے ہی کام چلا لیتے ہیں۔مونگ پھلی اس قوم کے لئے مونگ پھلی خدا تعالی کی ایک بڑی نعمت ہے جو یہاں کی عام پیداوار ہے۔اس کو لوگ مختلف طریقوں سے کھاتے ہیں۔کبھی چھلکے سمیت بھون کر یا ابال کر یا پھر بغیر چھلکے کے بھون کر اور اُبال کر کھا لیتے ہیں۔پھر اس مونگ پہلی کو چھیل کر اس کے دانوں کو پیس کر اس کا پیسٹ (Paste) بنا لیتے ہیں جس کو کھانا پکانے کے لئے گھی یا تیل کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔یہاں لوگ ہر طرح سے مونگ پھلی کھاتے ہیں لیکن اس کی وجہ سے ان کا گلا خراب نہیں ہوتا۔مچھلی کی نعمت دریا اور سمندر تازہ بتازہ مچھلی (لَحْمًا طَرِيًّا ) مہیا کرتے ہیں۔یہ خدائی من وسلوی حسب تو فیق خود بھی خوب کھاتے ہیں۔اس کے بعد اپنے قریبی افریقن ممالک تو کیا یورپ تک اس پانی کی لذیذ مچھلی کولوگوں کے دستر خوانوں کی زینت بناتے ہیں۔اس طرح یہ مچھلی اہل گیمبیا کے لئے نام ودام کا ذریعہ بنتی ہے۔سياحه گیمبیا کو اللہ تعالیٰ نے بہت ہی خوبصورت اور شفاف ساحلوں سے نواز ہے۔اس لئے بہت سے یورپین انویسٹرز نے ہوٹلنگ میں سرمایہ کاری کی ہے جس کے باعث بہت سے سیاح سال بھر سیر کے لئے ادھر آتے رہتے ہیں اور یہ اس ملک کی آمد کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔29