ارضِ بلال

by Other Authors

Page 247 of 336

ارضِ بلال — Page 247

۔میری یادیں واپسی پر رکنا تھا اور وہاں حضور انور نے کچھ آرام فرمانا تھا۔وہاں پر مکرم داؤد احمد حنیف صاحب سابق امیر گیمبیا کی اہلیہ محترمہ کے علاوہ خاکسار کی فیملی بھی موجود تھی۔میری بیگم کے علاوہ ایک بیٹا عزیزم عطاء القدیر، بیٹی سلطانہ خورشید اور عطیہ خورشید تھیں۔حضور انور نے مکرم امیر صاحب کی اہلیہ سے استفسار فرمایا کہ یہ بچیاں کون ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ منورخورشید صاحب کی بیٹیاں ہیں۔حضور نے فرمایا کہ ان کی تین بیٹیاں ہیں۔امیر صاحب کی اہلیہ نے بتایا نہیں حضور دو بیٹیاں ہیں۔حضور نے پھر فرمایا نہیں ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ان دنوں خاکسار کی اہلیہ امید سے تھیں۔چند ماہ بعد اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹی سے نوازا جس کا نام طوبی خورشید ہے اس طرح حضور انور کے الفاظ حرف بحرف پورے ہوئے۔اسی طرح ایک بار خاکسار مع فیملی جلسہ سالانہ UK میں شرکت کے لئے گیا۔اس دوران حضور انور سے ملاقات کی سعادت نصیب ہوئی دوران ملاقات خاکسار کی بیٹی طوبی خورشید نے حضور کو بتایا کہ حضور مجھے سر درد ہو رہا ہے۔حضور نے جواباً فرمایا آپ کو ایک اور بھائی چاہیئے۔حضور نے یہ کلمہ دو دفعہ ارشاد فرمایا۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک اور بیٹے سے نوازا۔کیڑی کے گھر نارائن 1988ء میں جب حضرت خلیفہ امسیح الرابع ” گیمبیا کے دورہ کے دوران فرافینی تشریف لائے تو میری بیوی اور بچوں کو حضور انور کے لئے کمرہ وغیرہ تیار کرنے کی سعادت ملی۔حضور انور نے کمیونٹی ہال میں خطاب فرمانے کے بعد سالکینی کے لئے روانہ ہونا تھا اور اس کے بعد رات انجوارا کے مقام پر گزارنی تھی۔جب حضور انور کا قافلہ حسب پروگرام کمیونٹی ہال میں خطاب فرما کر سالکینی کو روانہ ہوا، اتفاق سے میرا گھر بھی راستہ میں آتا تھا۔جب حضور کا قافلہ میرے گھر کے قریب سے گزر رہا تھا تو مکرم داؤد حنیف صاحب نے حضور اقدس کو بتایا کہ یہ منور خورشید صاحب کا گھر ہے۔اس پر حضور نے 247