ارضِ بلال — Page 248
ارض بلال- میری یادیں) فرمایا، قافلہ کوروکیں! قافلہ رُک گیا۔حضور انور غریب خانہ پر تشریف لے آئے۔آپ کی میرے گھر آمد اس قدر اچانک اور غیر متوقع تھی۔گھر میں میری اہلیہ اور بچے حضور انور کی شہر میں آمد کی وجہ سے مہمان نوازی وغیرہ کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے تھے۔حضور کمرے میں تشریف لائے۔سب کو محبت بھر اسلام کیا اور فرمایا چائے پلائیں۔چائے بنی شروع ہوگئی۔اس دوران ہم چند دوست حضور کے پاس بیٹھے رہے۔حضور نے بچوں سے بھی پیار کیا۔سب سے چھوٹی بیٹی عطیہ کو بلا یا ، اسے پیار کیا اور فرما یا۔فوٹولیں حضور کی اس طرح اچانک آمد ہم سب اہل خانہ کے لئے ایک تاریخ رقم کرگئی ہے جو نسلوں تک اس برکت اور اعزاز کو یا درکھیں گے۔ایک یادگار انعام حضور خلیفة المسیح الرابع ” گیمبیا کے دورہ کے دوران ملک بھر کا سفر فرما رہے تھے۔بصے سے واپسی پر مانسا کونکو کے مقام پر حضور نے کچھ دیر کے لئے رکنا تھا۔ان دنوں یہاں پر کوئی جماعت نہ تھی۔یہ جگہ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہے اور یہاں پر کمشنر صاحب کا گیسٹ ہاؤس ہے۔جہاں پر کچھ دیر کے لئے قافلہ کے رکنے کا پروگرام تھا۔( آجکل اس جگہ پر طاہر احمد یہ مسلم ہائی سکول ہے ) حضور انور کے مانسا کونکو میں قیام کے دوران میری فیملی نے حضور انور اور قافلہ کے دیگر افراد کے لئے چائے وغیرہ کا اہتمام کرنا تھا۔ان دنوں گنی بساؤ کے کچھ لوگ فرافینی میں آئے ہوئے تھے جو میرے زیر تبلیغ تھے۔انہوں نے بیعت کرنی تھی۔گیسٹ ہاؤس کے ایک بڑے کمرہ میں بیعت کا پروگرام ہوا۔یہ لوگ گنی بساؤ سے آئے ہوئے تھے اور فولا زبان بولتے تھے۔حضور نے فرمایا کہ ترجمہ کون کرے گا ؟ اس پر میں نے عرض کی حضور ترجمہ میں کروں گا۔اس پر حضور انور کے الفاظ کا ساتھ ساتھ فولانی زبان میں خاکسار ترجمہ کرتا رہا۔الحمد للہ علی ذلک۔اس کے بعد حضور نے دُعا کرائی۔حضوران بیعتوں اور پھر خاکسار کی فولانی زبان میں ترجمانی پر 248