ارضِ بلال

by Other Authors

Page 200 of 336

ارضِ بلال — Page 200

پہلے سینیگالی معلم۔میری یادیں پہلے سینیگالی معلم کا نام استاذ حامد امبائی صاحب ہے۔ان کا وطن سینیگال ہے۔آپ کا آبائی گاؤں سینیگال اور موریطانیہ کے بارڈر کے قریب واقع ہے۔آپ کا تعلق سینیگال کے معروف فولانی قبیلہ ٹکلر (toukler) سے ہے۔آپ نے اپنی دینی تعلیم اپنے علاقہ کے ابتدائی مدارس میں حاصل کی۔اس کے بعد ڈا کارشہر میں بعض بڑے مدارس سے کسب علم کیا۔عربی تحریر و تقریر میں کافی مہارت حاصل کر لی۔صاحب علم دوست ہیں تحصیل علم کے بعد ڈا کار شہر کے ایک مدرسہ میں تعلیم و تدریس شروع کر دی۔احمدیت کی آغوش میں انہی ایام میں کسی ذریعہ سے آپ کو احمدیت کے بارہ میں چند عربی کتب ملیں۔آپ نے کتا بیں پڑھیں اور دل و دماغ نے فیصلہ دیا کہ یہی صدق کی راہ ہے۔اس پر ایمان لے آئے۔وقف زندگی اس کے بعد آپ مکرم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب امیر جماعت گیمبیا کے پاس بانجول تشریف لائے اور اپنے آپ کو جماعت کی خدمت کے لئے پیش کر دیا۔آپ کی درخواست منظور ہوگئی۔شروع میں سینیگال کی کو لخ ریجن میں بھجوایا گیا۔زیادہ تر کولخ جماعت میں ہی رہے۔حسب توفیق خدمت کرتے رہے۔پھر 1985ء میں مکرم داؤ د احمد حنیف صاحب نے اپنے دور امارت میں بعض مصالح کے تحت انہیں سینیگال سے گیمبیا کی ایک جماعت مصر ا میں ٹرانسفر کر دیا۔پھر ایک لمبا عرصہ تک اسی علاقہ میں بطور معلم خدمت دین کرتے رہے۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کے ایک بیٹے محمد امبائی صاحب جامعہ احمدیہ انگلستان میں زیر تعلیم ہیں۔دو بیٹے گیمبیا میں بطور معلم خدمت دین کی توفیق پارہے ہیں۔200