ارضِ بلال

by Other Authors

Page 170 of 336

ارضِ بلال — Page 170

ارض بلال۔میری یادیں باب دوازده۔۔۔۔۔] گیمبیا کے چند خلص دوستوں کا ذکر خیر گیمبیا میں سینکڑوں ایسے دوست احباب ہیں جن کے اخلاص ، پیار اور محبت کے بارے میں بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے۔کیونکہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے امام وقت کو پہچانے کی توفیق بخشی ہے وہ واقعی ایک قابل گوہر ہے۔دل تو چاہتا ہے کہ ہر ایک کے بارے میں کچھ لکھوں لیکن کتاب کی ضخامت کے پیش نظر صرف بطور نمونہ چند ایک مخلصین کا ذکر خیر کر پاؤں گا۔الحاج سرفرمان سنگھاٹے صاحب ”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“ حضرت مسیح موعود کے دعوی مہدویت سے بہت پہلے 1868ء یا1869ء کی بات ہے پنجاب میں فرقہ اہل حدیث کی شدید مخالفت تھی۔جس مسجد کے ملاں کو پتہ لگتا کہ اس کی مسجد میں کسی اہلحدیث (بقول ان کے کسی وہابی ) نے نماز پڑھی ہے تو وہ بعض اوقات تک اپنی مسجد کا فرش تک اُکھڑ وادیتا تھا یا پوری مسجد دھلوا دیتا تھا۔ان ایام میں محمد حسین بٹالوی صاحب دہلی میں مولوی نذیر حسین دہلوی صاحب سے نئے نئے تحصیل علم کر کے واپس بٹالہ آئے تھے۔عوام مسلمانوں میں ان کے خلاف شدید جذبات پائے جاتے تھے۔حضرت اقدس علیہ سلام جو کسی کام کے سلسلہ میں بٹالہ تشریف لے گئے تو ایک شخص اصرار کے ساتھ آپ کو تبادلہ خیالات کے لیے مولوی محمد حسین صاحب کے مکان پر لے گیا۔وہاں پر ان کے والد صاحب بھی موجود تھے اور سامعین کا ایک ہجوم مباحثہ سننے کو بیتاب تھا۔آپ مولوی صاحب موصوف کے سامنے بیٹھ گئے اور مولوی صاحب سے پوچھا کہ آپ کا دعوی کیا ہے؟ مولوی صاحب نے کہا کہ میرا دعویٰ یہ ہے کہ قرآن مجید سب سے مقدم ہے۔اس کے بعد اقوال رسول کا درجہ ہے اور میرے نزدیک کتاب اللہ اور حدیث رسول اللہ کے مقابل کسی 170