ارضِ بلال

by Other Authors

Page 114 of 336

ارضِ بلال — Page 114

ارض بلال- میری یادیں ) میرا منہ بولا بھائی بنا ہوا ہے۔یہاں تک کہ اس دوست نے اپنے ایک بیٹے کا نام بھی میرے نام پر رکھا ہوا ہے۔اگر میں اسے گیمبیا کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دوں گا، تو انشاء اللہ تعالیٰ وہ ضرور میرے ساتھ اس جلسہ پر جانے کے لئے تیار ہو جائے گا۔میں نے مکرم احمد لی صاحب اور مکرم الو جالوصاحب کی خدمت میں درخواست کی کہ آپ دونوں کمبل تشریف لے جائیں اور مکرم سامبا جالو صاحب کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دیں۔دونوں دوست حسب پروگرام اس گاؤں میں پہنچے۔گاؤں کے کافی سارے نوجوان اور بزرگ ایک درخت کے نیچے بیٹھے گپ شپ میں مصروف تھے۔مہمانوں نے جا کر حسب روایت حاضرین مجلس کو علیک سلیک کیا۔اس کے بعد ان سے مکرم سامبا جالو کے بارے میں استفسار کیا۔اس پرلوگوں نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں تو دوسامبا جالو ہیں آپ نے ان میں سے کس سامبا سے ملنا ہے۔اس پر الوصاحب نے اپنے دوست کی جب وضاحت کی تو اس پر لوگوں نے بتایا کہ وہ تو کافی دنوں سے سفر پر ہیں۔اس دوران حاضرین میں سے ایک شخص کہنے لگا آپ کو سامبا سے اگر کوئی بہت ہی ضروری کام تھا تو ہمیں بتادیں، ہم کسی نہ کسی طرح ان تک آپ کا پیغام پہنچادیں گے۔اس پر احمد لی صاحب نے بتا یا ہم لوگ احمدی ہیں اور ہم نے مکرم سامبا صاحب کو جماعت احمد یہ گیمبیا کے جلسہ سالانہ میں شرکت کی دعوت دینی تھی۔حاضرین میں سے کسی نے مہمانوں سے پوچھا کہ بھئی یہ احمدی کون ہوتے ہیں؟ مکرم احمد لی صاحب نے حسب توفیق انہیں جماعت کا تعارف کرایا۔انکی بات چیت کوسب لوگوں نے بڑی لچسپی سے سنا۔حاضرین میں دو عربی استاذ بھی موجود تھے جن کا تعلق اسی گاؤں سے تھا۔ان میں سے ایک کا نام استاذ عمر جالو صاحب تھا اور دوسرے کا نام استاذ سامبا جالو صاحب تھا ( یہ پہلے سامبا سے مختلف 114