ارضِ بلال

by Other Authors

Page 101 of 336

ارضِ بلال — Page 101

- میری یادیں ) موٹر سائیکل کے خراب ہونے کے نتیجہ میں فسل کے علاقہ میں اللہ تعالیٰ نے تبلیغ کے بہت سے راستے کھول دیئے اور آج اس علاقہ میں چالیس کے قریب مقامات پر احمدیت کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔اللہ تعالی ان معلمین کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ان میں سے ایک معلم موڈ وسار صاحب اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے۔ان کے ذریعہ اس علاقہ میں احمدیت کا جو پودا لگا تھا اس کا ثواب ان کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے۔آمین۔کمپانٹو کے علاقہ میں پیغام احمدیت ایک روز ایک اجنبی مہمان میرے گھر فرافینی میں آئے جن کو میں نہیں جانتا تھا۔انہوں نے اپنا نام جبریل جالو بتایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ سینیگال کے علاقہ کمپانٹو سے آئے ہیں۔کمپانٹو کا علاقہ فرافینی سے کافی دور ہے۔وہاں سے فرافینی تک بذریعہ گاڑی آنے کے لئے پورا دن لگ جاتا ہے۔یہ دوست فولانی تھے اور کسی حد تک عربی زبان میں بھی بات چیت کر لیتے تھے۔میں نے ان۔سے اپنے پاس آنے کا مقصد پوچھا۔کہنے لگے میں نے احمدیت کے بارے میں ایک آدمی سے سنا تھا اور اس نے بتایا تھا کہ اگر احمدیت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہو تو آپ گیمبیا جا ئیں اور پھر فرافینی میں جا کر آپ سے ملیں۔اس لئے میں ایک لمبا اور کٹھن سفر طے کر کے یہاں پر پہنچا ہوں۔میں اس شخص کی داستان سن کر بہت حیران ہوا کہ کس طرح دور دراز علاقہ سے ایک طویل اور کٹھن سفر طے کر کے، اپنی جیب سے کرایہ دے کر میرے پاس محض خدا کی خاطر آیا ہے۔یہ نوجوان چند دن میرے پاس رہا۔کئی روز اس کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔اس کو شرح صدر نصیب ہوگئی اور اس نے اطمینان قلب کے ساتھ بیعت کر لی۔واپسی پر اس نے اپنے علاقہ میں دعوت الی اللہ کا کام شروع کر دیا۔اب اللہ کے فضل سے اس کے علاقہ میں بھی کافی جماعتیں قائم ہیں۔اس علاقہ میں احمدیت کا پیغام پہنچانے کا سہرا جبریل جالو صاحب کے 101