ارضِ بلال — Page 74
ارض بلال۔میری یادیں شنا جام صاحب مرحوم گیمبیا کے ایک بہت ہی مخلص دوست مکرم ثنا چام صاحب تھے۔ان کے کچھ عزیز عرصہ دراز سے گنی بساؤ میں آباد تھے۔مکرم شنا صاحب انہیں ملنے کے لئے بساؤ آیا جایا کرتے تھے۔انہوں نے گئی میں اپنے عزیز واقارب کو دعوت حق دینی شروع کی جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سی سعید روحوں نے انکی آواز پر لبیک کہا اور احمدیت کے قافلہ میں شریک ہو گئے۔گنی بساؤ کے صدر مملکت Joao Bernardo " Nino" Vieira کا دورہ گیمبیا ایک دفعہ گنی بساؤ کے صدر مملکت گیمبیا کے سرکاری دورہ پر تشریف لائے۔ایئر پورٹ سے صدر مملکت گیمبیا سر داودا جوارا انہیں ساتھ لے کر سٹیٹ ہاؤس کو جارہے تھے۔راستہ میں انکی گاڑی احمد یہ اسپتال کی شاندار عمارت کے سامنے سے گزری۔صدر نینو نے صدر جوارا سے پوچھا یہ ہسپتال کس تنظیم نے تعمیر کیا ہے؟ اس پر صدر داؤد جوار انے بتایا کہ یہ جماعت احمدیہ نے بنایا ہے۔اس پر گنی بساؤ کے صدر نے کہا، میں چاہتا ہوں کہ وہ میرے ملک میں بھی اس طرح کا ہسپتال بنا دیں۔اس پر صدر صاحب گنی بساؤ کے کارندوں نے احمد یہ مشن گیمبیا سے رابطہ قائم کیا اور انہیں گنی بساؤ میں آنے کی دعوت دی جس پر گیمبیا سے مکرم امیر جماعت دا ؤ داحمد حنیف صاحب کی زیر قیادت ایک وفد گنی بساؤ پہنچا۔صدر مملکت سے ملاقات کی اور چند متعلقہ وزرا سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اس کے نتیجہ میں گئی بساؤ میں تبلیغ کے کام کو زیادہ منظم طور پر کرنے کے پروگرام ترتیب و طے پائے۔مکرم حمید اللہ ظفر صاحب مکرم حمید اللہ ظفر صاحب کی تقرری بطور ٹیچر گیمبیا میں جماعت کے تعلیمی ادارہ نصرت ہائی سکول میں ہوئی۔مکرم حمید اللہ صاحب کو مکرم امیر صاحب نے کچھ عرصہ کے لئے گنی بساؤ میں تبلیغی مہم پر بھجوایا۔انہوں نے وہاں جا کر بہت محنت سے خدمت کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے شیریں ثمرات بھی حاصل کئے۔74