ارضِ بلال

by Other Authors

Page 37 of 336

ارضِ بلال — Page 37

- میری یادیں ) کہتے ہیں ایک دفعہ ڈاکٹر صاحب کی اہلیہ محترمہ نے پاکستان سے انہیں خط لکھا۔ظاہر ہے، بیوی بچے پاکستان میں تھے اور ڈاکٹر صاحب اس بڑھاپے کے دنوں میں پردیس میں اکیلے تھے۔اس لئے اہل خانہ کو فکر دامن گیر تھی اور پوچھا کہ آپ کے ساتھ کون کون ہوتا ہے؟ کھانا وغیرہ کون پکاتا ہے؟ اس پر ڈاکٹر صاحب نے انہیں جواب میں لکھا، میرا ایک نوکر ہے۔صبح سویرے مجھے جگاتا ہے۔نماز کے بعد وہ میرے لئے ناشتہ تیار کرتا ہے اس کے بعد کلینک کھولتا ہے۔جب تھک کر گھر آتا ہوں۔تو وہ میرے لئے چائے بناتا ہے۔پھر دو پہر کا کھانا بناتا ہے۔اسی طرح گھر کی صفائی وغیرہ کرتا ہے۔پھر شام کا کھانا تیار کرتا ہے۔اور مجھے پیش کرتا ہے۔وہ نوکر میرا بہت خیال رکھتا ہے ، آپ بالکل فکر نہ کریں اور اس نوکر کا نام ضیاءالحسن ہے۔اسماء گرامی گیمبیا میں مختلف شعبہ حیات میں خدمت کی توفیق پانے والے احباب کے اسماء گرامی پیش خدمت ہیں۔اگر کسی صاحب کا نام غلطی سے رہ جائے تو اس کے لئے پیشگی معذرت۔بطور امیر اور مشنری انچار ج 1961 ء سے 1997ء 6۔1 مولانا محمد شریف صاحب مولانا غلام احمد بد و سلبی صاحب مولانا حافظ بشیر الدین عبید اللہ صاحب مولانا عبدالشکور صاحب مولانا فضل الہبی انوری صاحب مولانا داؤ د احمد حنیف صاحب خاکسار منور احمد خورشید مولانا عنایت اللہ زاہد صاحب۔37