ارضِ بلال

by Other Authors

Page 303 of 336

ارضِ بلال — Page 303

ارض بلال۔میری یادیں حفاظت خداوندی-طیارہ بخیریت مطار پر پہنچ گیا گنی کوناکری سے واپسی پر حسب پروگرام گیمبیا ایئر ویز کے طیارہ میں سوار ہوئے۔طیارہ حسب معمول ضروری کارروائی کے بعد روانہ ہوا۔جو نہی فضا میں بلند ہوا تقریباً پندرہ منٹ کی مسافت کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ جہاز میں فنی خرابی کے باعث ہم لوگ واپس گئی کنا کری جارہے ہیں۔کچھ دیر بعد جہاز واپس بخیر و خوبی ایئر پورٹ پر تھا۔جب سواریاں باہرنکلیں تو سب کے چہروں پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں کیونکہ جہاز کے ایک ونگ میں کم از کم دوفٹ چوڑا سوراخ بنا ہو اتھا۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ جہاز اپنی اڑان کے دوران ایک پرندے سے ٹکرایا ہے۔اگر جہاز کچھ اور دور چلا جاتا تو پھر قریب قریب کوئی ایئر پورٹ نہ تھا۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے سب سواریوں کی حفاظت فرمائی۔پولیس کی طرف سے وارنٹ اور نصرت الہی میں اپنی فیملی کے ساتھ ڈاکار میں رہائش پذیر تھا۔ایک روز میں کسی کام کی غرض سے گھر سے باہر گیا ہوا تھا۔جب کام سے فارغ ہو کر واپس اپنے گھر آیا تو گھر پر موجود ایک معلم نے بتایا کہ ایک پولیس کا آدمی آپ کو ملنے کے لئے آیا تھا۔اس کے پاس آپ کے نام ایک خط تھا اور اس نے وہ خط آپ کو پہنچانے کے لئے ہمیں دیا ہے۔میں نے ان سے خط لے کر جب پڑھا تو معلوم ہوا کہ پولیس کے دفتر سے یہ خط آیا ہے اور جس میں مجھے پولیس کے دفتر میں حاضر ہونے کا حکم ہے۔جب میں نے خط پڑھا تو خاصی پریشانی ہوئی۔ایک تو میری فیملی کے پاس سینیگال کا ویزہ نہیں تھا، جماعتی مخالفت بھی تھی۔اس طرح دل و دماغ میں بہت سے خیالات نے جنم لینا شروع کر دیا۔میں نے اپنے ایک دوست جو انسپکٹر پولیس تھے جن کا نام مکرم عمر جوب صاحب تھا، انہیں فون کیا اور انہیں اس خط کے بارے میں بتایا۔خط کا مضمون اور ادارہ کا نام سن کر انہوں نے بتایا کہ 303