ارضِ بلال

by Other Authors

Page 294 of 336

ارضِ بلال — Page 294

ارض بلال- میری یادیں) ایک ہفتہ کی تگ ودو کے بعد ہماری گاڑی چلنے کے قابل ہوئی۔آج بھی جب کبھی میں اس واقعہ پر غور کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا اور شکر و سپاس سے گردن خم ہو جاتی ہے کہ کس طرح اس نے معجزانہ طور پر اس بظاہر ناممکن صورت حال میں ہماری اپنی جناب سے مدد فرمائی۔تصور کریں اگر یہ گاڑی ساحل سمندر پر راستہ میں خراب ہو جاتی اور وہیں رک جاتی۔پھر رات کو جب کہ پانی کا چڑھاؤ ہوتا تو گاڑی اس کی زد میں آجاتی اور جب پھر پانی کا اُتار شروع ہوتا تو پانی گاڑی کو اپنے ساتھ ہی سمندر میں لے جاتا۔آج تک میں حیران ہوتا ہوں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور ہمیں اس حادثہ سے محفوظ رکھا۔فالحمد لله على ذلك۔پھر خدا تعالیٰ نے ان کی خواہش کو پورا کر دیا ایک احمدی ڈاکٹر کرم سید میر مشہود احمد صاحب لائبیریا میں نصرت جہاں کی مبارک اسکیم کے تحت طبی میدان میں خدمت بجا لا رہے تھے۔باغیوں نے ملک میں فساد پیدا کر دیا۔جس سے ہر طرف قتل و غارت اور لوٹ مار کا بازار گرم ہو گیا۔ڈاکٹر صاحب کی فیملی بھی ایک جگہ پر یرغمال بنالی گئی۔اس اذیت ناک کیفیت میں ان کے کئی دن گزر گئے۔ہر روز ان کی آنکھوں کے سامنے قتل وغارت ہورہی تھی۔پھر ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ انہیں اور مکرم محمد اکرم باجوہ صاحب امیر لائبیریا اور ایک غیر از جماعت فیملی کو سینی گال پہنچانے کا انتظام ہو گیا۔میں ان دنوں گیمبیا میں تھا۔مجھے مرکز سے ان کے لئے سینیگال میں قیام وطعام کے انتظامات کے لئے ارشاد موصول ہوا۔ان دنوں پاکستانی ایمبیسی میں ایک دوست مکرم منظور احمد قریشی صاحب تھے۔جو اس وقت سفارت خانہ میں فرسٹ سیکرٹری تھے۔میں ان کے ہمراہ ایئر پورٹ پر ان مہمانوں کے استقبال کے لئے گیا۔یہ لوگ لٹے پٹے سینیگال پہنچے۔میں نے انکی رہائش کے لئے مختلف مقامات پر انتظامات کیے۔مکرم ڈاکٹر صاحب کی اہلیہ امید سے تھیں اور چند دن میں ہی بچہ کی پیدائش متوقع تھی اس لئے 294