ارضِ بلال — Page 289
ارض بلال- میری یادیں ) ریستوران میں جا کر ریفریشمنٹ کر لیں۔تاخیر کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ریستوران میں ریفریشمنٹ وغیرہ کی گئی، دوبارہ لاؤنج میں آگئے۔پھر اعلان ہوا کہ جہاز فنی خرابی کے باعث آگے سفر نہیں کر سکتا اس لئے تا اطلاع ثانی فلائٹ Cancel ہے۔اس پر ایک نہایت خوبصورت بس کا انتظام کیا گیا۔جس نے ہمیں شہر کے بعض حصوں کی سیر کرائی۔اس کے بعد ایک نہایت خوبصورت اعلیٰ درجہ کے ہوٹل میں لے آئے اور ہمیں تین نہایت خوبصورت اور آرام دہ اور بے شمار خدائی نعمتوں سے مالا مال کمرے الاٹ کر دیئے۔ہم تو دعا کر رہے تھے یا اللہ یہ جہاز ہفتہ بھر خراب ہی رہے اور ہم اس آسمانی ضیافت کے خوب مزے لیں۔آخر دو دن ہم نے بڑے اچھے طریقے سے اس ہوٹل میں گزارے۔بچوں نے بہت انجوائے کیا۔افریقہ سے آنے والے بچوں کیلئے تو یہ ایک نعمت غیر مترقبہ تھی کہ اس قدر عالیشان ہوٹل جملہ سہولیات کے ساتھ مفت میں مل جائے ورنہ عام حالات میں تو ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ہمارے دل تو نہیں چاہ رہے تھے کہ اب جلدی جہاز ٹھیک ہو مگر اعلان ہوا کہ جہاز تیار ہے اس لئے مسافر اپنے سفر کیلئے تیار ہو کر بس میں بیٹھ جائیں۔اس طرح ہم گلف ائیر لائن کے ذریعہ سے شارجہ پہنچ گئے اتفاق سے جس جہاز نے آگے ہمیں پاکستان لے کر جانا تھا۔وہ بھی حسب پروگرام جا چکا تھا۔پھر ادھر ہمیں بہت اچھے ہوٹل میں بھجوایا گیا اور یہاں بھی آسمانی ضیافت کی دوسری قسط مل کا کردار میں بہت تھے ہوٹل میں ھو کراچی ایئر پورٹ پر جماعتی نظام کے تحت بعض کارکنان ہمیں لینے کے لئے حسب پروگرام ائیر پورٹ پر آئے مگر جہازوں کی تاخیر کے باعث وہ خالی ہاتھ واپس تشریف لے گئے۔ہم لوگوں نے فون پر رابطہ کی کوشش کی کہ ان کو پروگرام میں تبدیلی کی اطلاع کر دی جائے مگر فون کی خرابی کے باعث یہ کام نہ ہو سکا۔اب جب ہم لوگ کراچی ائیر پورٹ پر پہنچے تو بہت پریشانی تھی۔کس طرح گیسٹ ہاؤس جائیں گے۔آخر سامان لیا اور باہر نکل آئے اور پریشانی کے حال میں کھڑے 289