ارضِ بلال

by Other Authors

Page 271 of 336

ارضِ بلال — Page 271

جو اس صورت حال میں رہا ہو۔ارض بلال۔میری یادیں اتنے میں اچانک دور سے ایک ہیولا نظر آیا جس نے تھوڑی دیر بعد ایک گاڑی کی شکل اختیار کر لی۔میں فوراً اٹھا اور سڑک کے قریب آکر کھڑا ہو گیا اور اس گاڑی کی آمد کا بے چینی سے انتظار کرنے لگ گیا۔اس کے قریب آنے پر علم ہوا کہ وہ تو ایک مال بردار ٹرک ہے۔میں نے اس کے ڈرائیور کور کنے کی درخواست کی۔جس پر از راہ کرم اس نے ٹرک روک لیا۔میں نے علیک سلیک کے بعد بتایا ( گیمبیا میں کسی بھی اجنبی شخص سے علیک سلیک کے بغیر کوئی بات پوچھیں تو وہ آپ کو بخوشی جواب نہیں دیتا کہ میں نے بانجول جانا ہے۔اگر مجھے آپ ساتھ لے جائیں تو آپ کی بہت نوازش ہوگی۔ڈرائیور نے بتایا فرنٹ سیٹ پر تو گنجائش نہیں اور پیچھے بھیڑ بکریاں ہیں۔اس لئے ادھر بھی ممکن نہیں ہے۔میں نے کہا کوئی بات نہیں آپ مجھے پیچھے ہی بٹھا لیں۔خیر اللہ ان کا بھلا کرے کچھ رقم لے کر وہ مجھے پیچھے جانوروں میں بٹھانے پر راضی ہو گئے اور پھر میں بھیڑوں کے اندر ہی ایک جانب دبک کر بیٹھ گیا اور غالباً سات گھنٹوں کی طویل مسافت طے کر کے رات گیارہ بجے کے قریب احمد یہ اسپتال پہنچا۔جہاں پر سب پاکستانی احباب مرکز سے آمدہ ایک ویڈیو اجتماعی شکل میں ملاحظہ فرمارہے تھے۔اس زمانہ میں کبھی کبھار کوئی ویڈیوملتی تھی۔اگر بجلی میسر ہو تو اجتماعی صورت میں دیکھا کرتے تھے۔یہاں پہنچ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔احباب کرام سے ملاقات ہوئی اور صبح، دوپہر اور شام تینوں اوقات کے کھانے اکھٹے ہی کھائے۔الحمد للہ اس طرح یہ ایک ناقابل فراموش اور یادگار عید گزرگئی۔ناصر احمد یہ مسلم ہائی سکول بسے گیمبیا اللہ تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ اے لوگو اگر تم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کو شمار کرنا شروع کرو تو تم انہیں شمار نہیں کر سکتے۔ان بے شمار نعمتوں میں سے ایک عظمی آنکھ بھی ہے۔اس کے ذریعہ سے انسان اس خوبصورت اور رنگ بھری دنیا ، پُر اسرار نظام کائنات کے دلر با کمالات 271