ارضِ بلال

by Other Authors

Page 24 of 336

ارضِ بلال — Page 24

ارض بلال۔میری یادیں باب اوّل۔۔۔۔۔۔] يمبا Atlantic Ocean SENEGAL AFRIKA 0 Bakau (cape point) Fajara Kotu Beach Kololi Beach Kerr Sering Apartments Serekunda BANJUL Gambia River GAMBIA + Banjul Airport تعارف گیمبیا دُنیا میں چھ براعظم ہیں جن میں سے سب سے بڑا براعظم ایشیا کہلاتا ہے۔اس کے بعد براعظم افریقہ کا نمبر آتا ہے۔براعظم افریقہ کو علاقائی تقسیم کے اعتبار سے پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کے نام مغربی افریقہ مشرقی افریقہ، وسطی افریقہ شمالی اور جنوبی افریقہ ہیں۔اس براعظم میں کل ممالک کی تعداد پچپن ہے۔افریقہ میں عام طور پر آبادی تو سیاہ فام بھائیوں کی ہے لیکن شمالی افریقہ میں چند عرب ممالک بھی اس میں شامل ہیں جیسے مصر، سوڈان، تیونس، الجزائر ، مراکش، موریطانیہ اور ویسٹرن صحارا اوغیرہ۔مغربی افریقہ میں ممالک کی کل تعدا د سولہ ہے۔گیمبیا مغربی افریقہ کے ممالک میں سے آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے سب سے چھوٹا ملک ہے۔اس کی کل آبادی 1۔7 ملین ہے۔24