ارضِ بلال

by Other Authors

Page 25 of 336

ارضِ بلال — Page 25

ارض بلال۔میری یادیں جید اس کا رقبہ 11295 مربع میل ہے یہ ملک دریائے گیمبیا کی دونوں اطراف میں ہے۔اس کا دارالحکومت با نجول Banjul ہے جو ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے۔یوم آزادی 18 فروری 1965ء۔اس میں نظام حکومت پارلیمانی ہے۔کرنسی کا نام ڈلاسی Dalasi ہے۔بڑی آبادی Greater Banjul کہلاتی ہے۔جماعت کا مرکزی مشن ہاؤس، نصرت ہائی سکول اور احمد یہ ہسپتال بھی اسی علاقہ میں ہیں۔معروف شہر اور قصبے درج ذیل ہیں: Bansang, Janjanbury, Soma Farafenni, Brikama, Serekunda, Banjul, Basse, Fatoto, Kuantaour, Kaur, Kerewan & Bara۔گیمبیا کے لوگ ہیں۔☆ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ، شریف الطبع اور ملنسار ہیں۔گیمین لوگ فطرتا نرم خو ہیں۔زبانی لڑائی جھگڑا کرتے ہیں مگر ہاتھا پائی سے احتراز کرتے یہ قوم بڑی ہی صابر و شاکر ہے۔جو خدا نے دے دیا اسی پر خوش ہیں۔ہی قتل و غارت اور اغوا جیسی لعنت سے بہت حد تک پاک ہیں۔مرکزی شہر کے علاوہ ملک بھر میں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔حدوداربعہ گیمبیا کے مشرق ، جنوب اور شمال میں سینیگال ہے جبکہ مغرب کے تھوڑے سے حصہ میں بحر اوقیانوس ہے۔یہاں پر ایک مثل مشہور ہے۔کیمبین لوگ کہتے ہیں کہ گیمبیاسینیگال کے پیٹ میں ایک خنجر ہے جبکہ سینیگالی کہتے ہیں کہ سینیگال ایک مگر مچھ ہے اور گیمبیا اس کے مونہہ میں ایک زبان 25