ارضِ بلال

by Other Authors

Page 257 of 336

ارضِ بلال — Page 257

ارض بلال- میری یادیں ) ڈرائیور کو ادھر رہنے کی اجازت دے دیں تو مہربانی ہوگی کیونکہ میری رہائش کا انتظام ایک اور پاکستانی دوست کے ہاں تھا۔یہ رمضان کے دن تھے۔اس نے مجھے کھانے کی پیشکش کی۔میں نے اسے بتایا میں تو روزے سے ہوں۔خیر میں نے اپنے ڈرائیور مکرم عثمان دا بو صاحب کو اس کے پاس چھوڑا اور خود اپنی رہائش گاہ پر چلا گیا۔اس طرح روزانہ ہی اس نوجوان سے ملاقات کا ایک سلسلہ چل نکلا۔ایک دن مجھے کہنے لگا کہ بھائی صاحب اگر آپ ناراض نہ ہوں تو میں آپ سے ایک سوال پوچھ سکتا ہوں۔میں نے کہا کہ جی بسم اللہ، آپ ارشاد فرما ئیں۔کہنے لگے : ر بھی آپ نے مجھ سے نماز کے لئے مصلیٰ مانگا ہے اور دوسرے کمرے میں جا کر نماز ادا کی ہے۔معاف کرنا! میں نے چھپ کر آپ کو نماز پڑھتے دیکھا ہے تا کہ میں دیکھوں تو سہی آپ کی نماز کیسی ہے! آپ لوگ تو مسلمان نہیں ہیں ، پھر آپ کی عبادت کیسی ہے! میں نے آپ کو پوری نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔اس نماز میں اور ہماری نماز میں تو کوئی فرق نہیں ہے۔پھر جس روز آپ پہلی بار مجھے ملے تھے تو آپ نے بتایا تھا کہ آپ روزہ دار ہیں۔پھر یہ آپ کا جو ڈرائیور عثمان ہے، میں نے دیکھا ہے کہ یہ عام نمازوں کے علاوہ نماز تہجد بھی ادا کرتا ہے اور پھر نماز بھی ہم مسلمانوں کی طرح پڑھتا ہے۔میں تو بڑا پریشان ہو گیا ہوں کہ یہ سب کچھ کیا ہے۔آیا جو کچھ ساری عمر میں اپنے مولویوں سے قادیانی جماعت کے بارے میں سنتا آیا ہوں کیا وہ سب غلط ہے یا آپ کی نماز اور روزہ وغیرہ اندر سے کچھ مختلف ہیں۔“ اس پر میں نے تفصیل کے ساتھ اسے علماء کے کردار اور جماعتی عقائد اور تعلیم کے بارے میں بتا یا جس پر وہ سخت حیران ہوا۔جب تک یہ دوست سینیگال میں رہا با قاعدہ الفضل اخبار لے کر پڑھتا رہا بلکہ ایک دفعہ ایک 257