ارضِ بلال

by Other Authors

Page 253 of 336

ارضِ بلال — Page 253

ارض بلال۔میری یادیں۔۔۔۔۔باب شش ده۔۔۔۔) میدان عمل کے مختلف واقعات سینیگال میں امام مہدی۔لائن فرقہ سینیگال میں ایک شخص نے گزشتہ صدی میں مہدی ہونے کا دعوی کیا تھا۔اس کا نام امام لاءِ ہے۔کہتے ہیں وہ ایک ان پڑھ شخص تھا۔اس کا پیشہ ماہی گیری تھا۔اس کی کوئی کتاب نہیں ہے۔ایک دفعہ مجھے بڑی مشکل سے ان کا ایک کتابچہ ملا تھا جس کے غالباً تیس صفحات ہونگے جس میں بقول مؤلف یہ امام لاء کے خطبات ہیں۔اس میں ایک فقرہ یہ تھا کہ میں اس دور کا امام ہوں، ہاں! اگر مجھ سے بڑا امام مہدی آ جائے تو اسے ماننا چاہیے۔لیکن ان کے خاندان والے اب انہیں نبی بھی مانتے ہیں بلکہ ان کے بیٹے کو بھی نبی مانتے ہیں۔کہتے ہیں کہ باپ مہدی تھا اور بیٹا عیسی ہے۔امام صاحب کے ماننے والے صرف ان کے اپنے خاندان کے لوگ ہیں اور اکثر ڈا کا رشہر میں ہیں یا اسی قبیلہ کے کچھ ماہی گیر جو چند دیگر ساحلی دیہاتوں میں بستے ہیں اور چونکہ یہ خاندان ماہی گیر تھا اس لئے سمندر کے کنارے پر ہی آباد ہیں۔ان کے قبیلہ کا نام لیبو ہے۔ان کی پورے ملک میں صرف تین مساجد ہیں جو کہ ڈاکار کے دو محلوں میں ہیں۔جماعت احمدیہ کی کتاب اپنی صداقت کے حق میں سینیگال کے اخبار میں شائع کرادی امام صاحب 1990ء میں فوت ہو گئے تھے۔ان کے دعویٰ کو جب 100 سال ہو گئے تو ان کے پیروکاروں نے انکی صد سالہ تقریبات منانے کا پروگرام بنایا۔اب ان کے پاس نہ کوئی لٹریچر تھا،منہ ہی کوئی اور خاص چیز جسے اس موقع پر دکھا سکیں۔ان کے پاس جماعت احمدیہ کی ایک کتاب ختم نبوت کی حقیقت موجود تھی۔انہوں نے وہ ساری کی ساری کتاب سینیگال کے معروف اخبار 253