ارضِ بلال — Page 254
ارض بلال۔میری یادیں لاسولیل میں اپنی تائید میں شائع کر دی۔دلچسپ تفصیل ملاحظہ ہو: سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں ہر دو سال کے بعد ایک عالمی تجارتی میلہ منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر کے تاجر صاحبان اپنے اپنے سٹال لگاتے ہیں۔خاکسار کو بھی بہت دفعہ اس میلہ میں جماعت احمدیہ کا تبلیغی سٹال لگانے کی سعادت ملی۔ایک دفعہ میں نے سٹال لگایا۔حسب روایت اس میں جماعت کی مختلف کتب فرانسیسی زبان اور انگریزی میں رکھ دیں۔مختلف زائرین ہمارے سٹال پر آتے رہے اور مختلف کتب کو دیکھتے اور بعض خریدتے اور بعض ویسے ہی آگے بڑھ جاتے۔بعض لوگ کسی کتاب کا مطالبہ کرتے اور بسا اوقات وہ ہمارے پاس نہ ہوتی تو ہم معذرت کر دیتے۔ایک دن ایک سینیگالی دوست سٹال پر آئے اور انہوں نے ایک ختم نبوت کی حقیقت“ نامی کتاب کے بارے میں پوچھا۔میں نے بتایا وہ تو میرے پاس نہیں ہے۔اس کے بعد کئی اور لوگ بھی سٹال پر آئے اور انہوں نے بھی اس کتابچہ کے بارے میں استفسار کیا۔میں بڑا حیران ہو رہا تھا کہ اس قسم کی کتاب عموماً غیر از جماعت بھائی نہیں خرید تے بلکہ ہم خود تبلیغی نقطہ نگاہ سے لوگوں کو پیش کرتے ہیں۔اس پر میں نے ایک آدمی سے پوچھ ہی لیا۔بھئی آپ کو اس کتاب سے کیا دلچسپی ہے۔اس نے جواب دینے سے احتراز کیا مگر ایک اور آدمی نے مجھے بتایا کہ آپ کا یہ مکمل کتابچہ سینیگال کے معروف روز نامہ لاسولیل میں چھپا ہے۔مجھے سخت حیرانگی ہوئی۔اسی میلہ میں اس اخبار کی انتظامیہ نے بھی اپنا سٹال لگایا ہو ا تھا۔میں ان کے پاس گیا اور ان سے اس مخصوص مضمون والے اخبار کے بارے میں استفسار کیا۔چونکہ مجھے کسی معین تاریخ کا علم نہیں تھا اس لئے انہوں نے مدد کر نے سے معذرت کر دی۔اس پر میں واپس چلا آیا۔میلہ کے اختتام پر ہم لوگ واپس گیمبیا کوروانہ ہو گئے راستہ میں کولح شہر سے گزرے۔وہاں پر 254