ارضِ بلال

by Other Authors

Page 218 of 336

ارضِ بلال — Page 218

ارض بلال- میری یادیں ) بھوکے مر جائیں گے۔کیا بچہ اپنی پیدائش سے قبل کوئی وعدہ لے کر آتا ہے کہ دنیا میں میرے کھانے پینے کا کیا انتظام ہوگا۔ہمارا ایمان ہے کہ رازق تو خدا تعالیٰ کی ہستی ہے۔اس پر وہ خاموش ہو گئے لیکن بیعت نہ کی۔اس قسم کے بہت سے لوگ بیعت کی غرض سے آجایا کرتے تھے۔کولڈا کے علاقہ میں نفوذ جماعت سینیگال کی کولڈ ریجن میں خدا تعالیٰ کے فضل سے چالیس سے زائد مقامات پر جماعتیں ہیں۔1998ء میں ایک عربی استاذ گنی بساؤ گیا۔وہاں اسے جماعت کے بارے میں تعارف حاصل ہوا۔ایک دفعہ خاکسار ڈاکار سے گنی بساؤ کے علاقہ میں سفر پر گیا ہوا تھا۔استاذ عمر سیڈی صاحب کا گاؤں گنی بساؤ جانے والی سڑک کے کنارے پر واقع ہے۔انہیں کسی طرح میرے اس سفر کا علم ہو گیا اور یہ بھی علم ہوا کہ کس تاریخ کو واپس ڈا کار جاؤں گا۔اس استاذ نے اپنے دیگر بہت سے دوستوں کے ہمراہ ایک جگہ پر میرا انتظار کرنا شروع کر دیا۔جبکہ مجھے اس بات کا قطعی علم نہ تھا۔جب میں واپس ڈاکار کی طرف جارہا تھا تو رستہ میں میں نے کسی ضرورت کے پیش نظر ایک جگہ پر اپنی گاڑی روکی۔اتنے میں ایک نوجوان دوڑتا ہوا میرے پاس آیا اور کہنے لگا آپ احمدی ہیں؟ میں نے اثبات میں جواب دیا۔میں بڑا حیران تھا کہ اس کو کیسے علم ہوا ہے کہ میں احمدی ہوں۔کیونکہ اس پورے علاقہ میں سینکڑوں میلوں تک کوئی احمدی نہ تھا۔اس نوجوان نے بتایا کہ یہاں تو بہت سے لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔خیر میں اس کے ساتھ بے یقینی میں چل پڑا۔تھوڑی دیر کے بعد ایک گھر میں پہنچا تو دیکھا بیس کے قریب نوجوان بیٹھے ہوئے ہیں۔میرے پہنچنے پر بڑے تپاک سے ملے۔سوال جواب کا سلسلہ چل نکلا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے سب نے بیعت کر لی۔پھر ان نوجوانوں کے ذریعہ خدا تعالی کے فضل سے ہر طرف جماعت پھیلنی شروع ہو گئی۔اس علاقہ میں جماعت کی شدید مخالفت ہوئی۔لیکن بفضل خدا جماعت کا قدم ہمیشہ آگے کو ہی اٹھتا رہا۔اب اس علاقہ میں جماعت بہت مضبوط اور مستحکم ہے اور یہاں جماعت کی سات مساجد ہیں۔218